شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی شہری آبادی کا اقتصادی سروے

Posted On: 07 AUG 2024 1:58PM by PIB Delhi

جیسا کہ تازہ ترین اقتصادی سروے 24-2023 میں حوالہ دیا گیا ہے، توقع ہے کہ 2030 تک ہندوستان کی 40 فیصد سے زیادہ آبادی شہری علاقوں میں رہائش پذیر ہوگی۔ یہ تخمینہ نیتی آیوگ کے مطالعے اور رپورٹوں کی بنیاد پر لگایا گیا ہے۔

مزیدبرآں، جہاں تک نقل مکانی سے متعلق معلومات کا تعلق ہے، جولائی 2020 سے جون 2021 کے دوران وزارت شماریات اور پروگرام کے نفاذ (ایم او ایس پی آئی) کے ذریعہ کئے گئے متواتر افرادی قوت کے سروے (پی ایل ایف ایس) میں، گھر کے افراد کی نقل مکانی کی تفصیلات پر معلومات جمع کی گئی ہیں۔  چار قسم کے دیہی-شہری نقل مکانی کے سلسلے (یعنی دیہی علاقوں سے دیہی علاقوں، دیہی علاقوں سے شہری علاقوں، شہری علاقوں سے دیہی علاقوں اور شہری علاقوں سے شہری علاقوں) کے ذریعہ داخلی نقل مکانی کرنے والوں کا فیصد مندرجہ ذیل جدول میں دیا گیا ہے:

کل ہند

دیہی سے دیہی

شہری سے دیہی

دیہی سے شہری

شہری سے شہری

اجتماعی

افراد

55.0

10.2

18.9

15.9

100.0

 

 

 

 

 

یہ معلومات شماریات اور پروگرام  کی عمل درآمد کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) میں وزیر مملکت (آزادانہ چارج)،  جناب راؤ اندرجیت سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

************

ش ح۔ ا ع   ۔ را

U-9456


(Release ID: 2042579) Visitor Counter : 52