صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

امرت ادین 16 اگست سے 15 ستمبر تک عوام کے لیے کھلا رہے گا


انتیس اگست کو خصوصی طور پر کھلاڑیوں کے لیے جبکہ 5 ستمبر کو اساتذہ کے لیے مختص کیا جائے گا

Posted On: 06 AUG 2024 7:58PM by PIB Delhi

صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو، 14 اگست 2024 کو امرت ادین کے موسم گرما کے سالانہ ایڈیشن ، 2024 کے افتتاح کی اجازت دیں گی۔ امرت ادین 16 اگست سے 15 ستمبر 2024 تک صبح 10:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک عوام کے لیے کھلا رہے گا( آخری داخلہ شام 05:15 بجے ہوگا)۔

پہلی بار، 29 اگست کو قومی کھیلوں کے دن کے موقع پر خصوصی طور پر کھلاڑیوں کے لیے مخصوص کیا جائے گا۔ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی 5 ستمبر، یوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ کے لیے مخصوص کیا جائے گا۔

دیکھ بھال کے لیے امرت باغ تمام پیر کو بند رہے گا۔

عوام کے لیے داخلہ راشٹرپتی بھون کے گیٹ نمبر 35 سے ہوگا، جو نارتھ ایونیو روڈ کے قریب ہے۔

سلاٹوں کی بکنگ اور ادین میں داخلہ مفت ہے۔ بکنگ راشٹرپتی بھون کی ویب سائٹ (https://visit.rashtrapatibhavan.gov.in /) پر آن لائن کے ساتھ ساتھ گیٹ نمبر 35 کے باہر رکھی گئی "واک اِن وزیٹرز" کے لیے سیلف سروس کیوسک کے ذریعہ کی جا سکتی ہے۔

سینٹرل سیکرٹریٹ میٹرو اسٹیشن سے گیٹ نمبر 35 تک ایک مفت شٹل بس سروس بھی زائرین کی سہولت کے لیے دستیاب ہوگی۔

زائرین راشٹرپتی بھون اور راشٹرپتی بھون میوزیم کے ساتھ ساتھ نئی دہلی میں گارڈ کی تبدیلی کی تقریب کا مشاہدہ کرسکتے ہیں، شملہ میں راشٹرپتی نواس مشوبرا اور حیدرآباد میں راشٹرپتی نیلائم کو آن لائن  (https://visit.rashtrapatibhavan.gov.in/)  پر بک کر کے دیکھ سکتے ہیں۔

راشٹرپتی بھون میوزیم میں داخلہ اسکول کے بچوں کے لیے امرت ادین کے موسم گرما کے سالانہ ایڈیشن ، 2024 کے آغاز کے دوران مفت ہوگا۔ کھلاڑی اور اساتذہ بھی اپنے مخصوص دنوں یعنی 29 اگست اور 5 ستمبر 2024 کو بغیر کسی فیس کے میوزیم کا دورہ کر سکتے ہیں۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

9428


(Release ID: 2042348) Visitor Counter : 45