امور داخلہ کی وزارت
ریٹائرڈ اگنی ویروں کے لیے ملازمت
Posted On:
06 AUG 2024 4:32PM by PIB Delhi
سینٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف) اور آسام رائفل مین (اے آر) کے سلسلے میں فورس کے لحاظ سے منظور شدہ عملے اور موجودہ عملے کی تفصیلات 01.07.2024 کو درج ذیل ہیں۔
افواج
|
منظور شدہ عملہ
|
موجودہ عملہ
|
آسام رائفلز (اے آر)
|
65,536
|
62,575
|
بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف)
|
2,65,808
|
2,55,663
|
سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف)
|
1,86,924
|
1,51,925
|
سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)
|
3,30,851
|
2,98,033
|
انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی)
|
98,858
|
90,000
|
سشتر سیما بل (ایس ایس بی)
|
97,774
|
91,922
|
کل
|
10,45,751
|
9,50,118
|
خالی آسامیوں کو پر کرنا ایک مسلسل عمل ہے۔ وزارت یو پی ایس سی، ایس ایس سی اور متعلقہ فورسز کے ذریعے خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔ واضح رہے کہ اپریل 2023 سے فروری 2024 کے درمیان 67 ہزار 345 افراد کو بھرتی کیا گیا ہے۔ مزید برآں، 64,091 خالی آسامیوں کو نوٹیفائی کیا گیا ہے اور یہ بھرتی کے مختلف مراحل میں ہیں۔
مزید برآں، حکومت نے سی اے پی ایف اور اے آر میں خالی آسامیوں کو تیزی سے پر کرنے کے لیے مندرجہ ذیل مزید اقدامات کئے ہیں:
- کانسٹیبل (جنرل ڈیوٹی) کے عہدے کے لیے سالانہ بھرتی جس کے لیے اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) کے ساتھ مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے ہیں۔
- جنرل ڈیوٹی کے عہدوں پر بھرتی کے لیے، کانسٹیبل (جنرل ڈیوٹی) کے عہدے پر بھرتی کے لیے ایک نوڈل فورس، سب انسپکٹر (جی ڈی) اور اسسٹنٹ کمانڈنٹ (جنرل ڈیوٹی) کو طویل مدتی بنیادوں پر نامزد کیا گیا ہے۔
- تمام سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز اور آسام رائفلز کو غیر جنرل ڈیوٹی کیڈر میں خالی عہدوں پر مقررہ وقت میں بھرتی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
(iv) پروموشن کی خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لیے ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (ڈی پی سی) کے اجلاسوں کا بروقت انعقاد۔
- بھرتیوں میں تیزی لانے کے لیے میڈیکل امتحان میں لگنے والا وقت کم کردیا گیا ہے۔
- کانسٹیبل / جی ڈی کے لیے امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ کے لیے کٹ آف مارکس کو کم کردیا گیا ہے تاکہ کافی امیدوار حاصل کیے جاسکیں (خاص طور پر ان زمروں میں جہاں کمی دیکھی گئی ہے)۔
سی آئی ایس ایف اور بی ایس ایف سمیت سینٹرل آرمڈ پولیس فورس اور آسام رائفلز میں کانسٹیبل (جنرل ڈیوٹی) / رائفل مین کے عہدے پر بھرتی میں سابق افسروں کے لیے 10 فیصد خالی آسامیوں کو ریزرو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ عمر کی بالائی حد میں نرمی اور فزیکل ایفیشینسی ٹیسٹ سے استثنیٰ کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اس کے بعد تمام فورسز کے کانسٹیبل (جنرل ڈیوٹی)/رائفل مین (جنرل ڈیوٹی) کی بھرتی کے قواعد میں ضروری ترامیم کی گئی ہیں۔ سی اے پی ایف میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق فوجی تربیت یافتہ اہلکار ہیں اور سی اے پی ایف میں شامل ہونے کے بعد وہ متعلقہ فورسز میں تربیت حاصل کریں گے۔ یہ انھیں تفویض کردہ ذمہ داریوں کو سنبھالنے کے لیے مزید تیار کرے گا۔ اس طرح ، سابق اگنیورز کو سی اے پی ایف اہلکاروں کو دیئے گئے کاموں کو سنبھالنے کے لیے مناسب تربیت دی جائے گی اور انھیں لیس کیا جائے گا۔
یہ جانکاری امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیانند رائے نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 9411
(Release ID: 2042274)
Visitor Counter : 44