بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
سال25-2024 کے لیے بندرگاہوں سے مالی فائدہ
Posted On:
06 AUG 2024 1:40PM by PIB Delhi
اہم بندرگاہوں کی اتھارٹی اور کنسیشنئر کے درمیان منافع کی حصہ داری/رائلٹی پر کھلی مسابقتی بولی کے عمل کے ذریعے مخصوص پروجیکٹس/برتھز/ٹرمینلز کے لیے بڑے بندرگاہوں میں مخصوص مدت کے لیے رعایتی معاہدے کے ذریعے نجی شعبے کی شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔ رعایت کی مدت ختم ہونے کے بعد، اثاثہ بندرگاہوں کی اتھارٹی کے حوالے کر دیا جاتا ہے۔ مالی سال 2024-25 کے لیے وی -او -چدمبرانار بندرگاہ (7055 کروڑ روپے)، دیال بندرگاہ (1880 کروڑ روپے)، سیاما پرساد مکھرجی بندرگاہ (1065 کروڑ روپے) کے لئے سرکاری و نجی شراکت داری (پی پی پی) پروجیکٹس کی منظوری کے ذریعے 10000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا ہدف ، مالی سال 2024-25 کے لیے رکھا گیا ہے۔ ان پروجیکٹوں کو حکومت پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔ مزید خودمختاری، لچک فراہم کرنے اور نجی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے، اہم بندرگاہوں کی اتھارٹی سے متعلق قانون 2021 کو اہم بندرگاہوں کے ٹرسٹوں سے متعلق ایکٹ، 1963 کی جگہ لے کر نافذ کرنےاور مثالی رعایتی معاہدہ (ایم سی اے) پر نظر ثانی، اورسرکاری و نجی شراکت داری (پی پی پی) کے لیے شرحیں مقرر کرنے کے لئے رہنما خطوط وضع کئے گئے ہیں۔
یہ جانکاری بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
******
ش ح۔ م ع ۔ ج
Uno-9389
(Release ID: 2042105)
Visitor Counter : 39