بجلی کی وزارت

دیہی علاقوں میں 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کا ہدف

Posted On: 05 AUG 2024 3:46PM by PIB Delhi

بجلی (صارفین کے حقوق) رولز، 2020 کے قاعدہ (10) کے مطابق، ڈسٹری بیوشن لائسنس یافتہ تمام صارفین کو  24 گھنٹے بجلی فراہم کرے گا۔ تاہم، کمیشن زراعت جیسے صارفین کی کچھ اقسام کے لیے سپلائی کے کم اوقات بتا سکتا ہے۔ یہ قواعد تمام ریاستوں اور تمام علاقوں بشمول شہری اور دیہی علاقوں کے لیے لاگو ہوتے ہیں۔

حکومت ہند نے دین دیال اپادھیا گرام جیوتی یوجنا (ڈی ڈی یو جی جے وائی )، مربوط پاور ڈیولپمنٹ اسکیم (آئی پی ڈی ایس)، پردھان منتری سہج بجلی ہر گھر یوجنا (سوبھاگیہ) وغیرہ جیسی اسکیمیں شروع کیں، تاکہ ریاستوں کو سب کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے مقصد کو حاصل کرنے میں مدد فراہم کی جاسکے۔ اربوں روپے کے منصوبے ریاست جھارکھنڈ میں ڈسٹری بیوشن سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے 11,391 کروڑ روپے  کی لاگت سے پروجیکٹ شروع  کیے گئے جس میں سب اسٹیشنوں کی نئی/اپ گریڈیشن، ایچ ٹی  اور ایل ٹی لائنوں کی نئی/اپ گریڈیشن، اے بی سی  اور زیر زمین کیبلنگ وغیرہ شامل ہیں۔ ڈی ڈی یو جی جے وائی کے تحت کل 2,583 گاؤں کو بجلی فراہم کی گئی اور سوبھاگیہ کے تحت  1730708 گھرانوں کو بجلی فراہم کی گئی۔

مزید برآں، حکومت ہند نے ایک مالیاتی طور پر پائیدار اور آپریشنل طور پر موثر ڈسٹری بیوشن سیکٹر کے ذریعے صارفین کو بجلی کی فراہمی کے معیار اور معتبریت  کو بہتر بنانے کے مقصد کے ساتھ اصلاح شدہ ڈسٹری بیوشن سیکٹر اسکیم (آرڈی ایس ایس) کا آغاز کیا۔ اسکیم کا خرچہ 3,03,758 روپے ہے، جس میں 22-2021سے مالی سال  26-2025تک پانچ سال کی مدت میں حکومت ہند سے حاصل ہونے والی   97,631 کروڑ روپے کی مجموعی بجٹ جاتی معاونت شامل ہے ۔  اربوں روپے کے منصوبے ریاست جھارکھنڈ کے لیے تقسیم کے بنیادی ڈھانچے کے کاموں اور اسمارٹ میٹرنگ کے کاموں کے لیے 4,181 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ، پی ایم –جن من  (پردھان منتری جنجاتی آدیواسی نیا مہا ابھیان) کے تحت تمام شناخت شدہ پی وی ٹی جی  گھرانوں کو اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق آن گرڈ بجلی کنکشن کے لیے آرڈی ایس ایس کے تحت لیا جا رہا ہے۔ اب تک، ریاست جھارکھنڈ کے لیے 9,134 پی وی ٹی جی  گھرانوں کی برقی کاری کے لیے 53.39 کروڑ روپے کے کاموں کو منظوری دی گئی ہے۔

مزید، پچھلے 5 سالوں کے دوران، ملک کے مشرقی علاقے (جھارکھنڈ کا حصہ) میں شروع کی گئی تھرمل صلاحیت کے کل 6,220 میگاواٹ میں سے، جھارکھنڈ ریاست کو مختص کردہ بجلی 613 میگاواٹ ہے۔ اس کے علاوہ، پتراتو میں 800 میگاواٹ کے تین یونٹ زیر تعمیر ہیں اور ریاست جھارکھنڈ کے شمالی کرن پورہ میں 660 میگاواٹ کا ایک یونٹ زیر تعمیر ہے۔ بارہ، بہار میں 660 میگاواٹ کا ایک یونٹ زیر تعمیر ہے۔ ان پروجیکٹوں میں جھارکھنڈ کا کل حصہ تقریباً 2,272 میگاواٹ ہوگا۔

ان اقدامات کے نتیجے میں، مالی سال 25-2024 کی پہلی سہ ماہی (تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں) کے دوران پوری ہونے والی  انتہائی مانگ اور فراہم کردہ بجلی کی مقدار کے درمیان نہ  ہونے کے برابر فرق ہے۔

ضمیمہ

جھارکھنڈ:25-2024کے دوران بجلی فراہمی کی صورت حال

 

توانائی کی تفصیلات

انتہائی مانگ کے وقت کی  تفصیلات

سال

توانائی کی ضرورت

دستیاب توانائی

اضافہ /خسارہ

  مانگ کا نقطہ عروج

پوری کی گئی مانگ

اضافہ /خسارہ

ایم یو

ایم یو

ایم یو

فیصد

ایم ڈبلیو

ایم ڈبلیو

ایم ڈبلیو

فیصد

اپریل -24

1,313

1,284

-30

-2.2

2,133

2,133

0

0.0

مئی -24

1,403

1,395

-9

-0.6

2,295

2,292

-3

-0.1

جون-24

1,424

1,410

-13

-0.9

2,330

2,330

0

0.0

کل

(جون تک )

4,140

4,089

-52

-1.3

6,758

6,755

0

0.0

 

 

 

**********   

(ش ح ۔ س ب۔ع آ)

U-9379



(Release ID: 2042011) Visitor Counter : 28