نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ اورجناب جیوترادتیہ ایم سندھیانے XXXIIIاولمپکس پیرس 2024 کے لیے یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا


‘‘ڈاک ٹکٹوں کا اجراء کھیلوں کے تئیں ہندوستان کی وابستگی کی عکاسی کرتا ہے، جو کھلاڑیوں کے لیے قومی افتخار اور حوصلہ افزائی کی علامت کے طور پر کام کرتا ہے’’- ڈاکٹر منڈاویہ

Posted On: 05 AUG 2024 5:01PM by PIB Delhi

ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ، نوجوانوں کے امور اور کھیل اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر اور شمال مشرقی خطے کے مواصلات اور ترقی کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے مشترکہ طور پر آج نئی دہلی میں XXXIII اولمپکس پیرس 2024 کی خوشی میں یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XW9I.jpg

 کھیلوں کی ممتازشخصیات ، بشمول حال ہی میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے جناب سربجوت سنگھ، سابق کرکٹرجناب آکاش چوپڑا اور اسٹیل چیس ایتھلیٹ محترمہ سودھا سنگھ نے اس تقریب میں مہمانوں اور اسکول کے بچوں کے ساتھ شرکت کی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے کہا، “کھیل صرف مقابلہ نہیں ہے، یہ زندگی گزارنے کا ایک طریقہ ہے۔ ڈاک ٹکٹوں کا اجراء کھیلوں کے تئیں ہندوستان کی وابستگی کی عکاسی کرتا ہے، جو قومی افتخار اور کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزائی کی علامت ہے۔ ڈاکٹر منڈاویہ نے مزید کہا کہ کھیل ایک صحت مند قوم کو فروغ دیتے ہیں، جو دولت اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے، اور لوگوں کو اکٹھا کرتے ہیں، انفرادی فٹنس اور قومی فلاح دونوں کو بڑھاتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002J3KH.jpg

ڈاکٹر منڈاویہ نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کی بنیادی توجہ کھلاڑیوں پر مرکوز ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے  کہ انہیں کامیابی کے لیے تمام ضروری مدد اور سہولیات حاصل ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے وسائل کے کسی بھی خلا کو ختم کرنے کے لیے تندہی سے کام کیا ہے، جس سے کھلاڑیوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی راہ ہموارکر دی گئی ہے۔

نچلی سطح سے کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں اقدامات کی ستائش کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کھیلو انڈیا کے کیرتی  پروگرام اور ٹاپس پروگرام کا تذکرہ کیا، جو نوجوان ٹیلنٹ کی شناخت اور پرورش کرتے ہیں، انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے ضروری سہولیات فراہم کرتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ پیرس میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے 117 کھلاڑیوں میں سے 28 کھیلو انڈیا اسکیم کی  پیداوار ہیں۔

اپنے خطاب کے اختتام پر، ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا، "ان ڈاک ٹکٹوں کو جاری کر کے، ہم نے اپنے کھلاڑیوں اور اپنی قوم کو عزت بخشی ہے۔ آئیے ہم سب #Cheer4Bharat اور اپنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، جناب سندھیا نے کہا، "وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، XXXIII اولمپکس پیرس 2024 پر ڈاک ٹکٹ کا اجرا ہندوستان کی تاریخی کھیلوں کی میراث کو خراج تحسین ہے۔ اس ڈاک ٹکٹ کے ساتھ، ہم اپنے کھیلوں کے کھلاڑیوں کی محنت کو تسلیم کرتے ہیں اور جشن مناتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا، “وزیراعظم کے وژن کے مطابق، آج کھیل اور کھیل کا بنیادی ڈھانچہ آخری کنارہ  تک پہنچ رہا ہے۔ یہاں تک کہ ہمارے محکمہ ڈاک کے ملازمین بھی کھیلوں کے میدان میں ناقابل یقین کامیابیاں دکھا رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ اس ڈاک ٹکٹ کے ذریعے، ہم اپنی رفاقت کی گراں مایہ  تاریخ میں اضافہ کریں گے اور نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور عالمی سطح پر ہندوستان کا  سرفخرسے اونچاکرنے  کی ترغیب دیں گے۔ میں پیرس اولمپکس 2024 میں ہندوستانی دستے کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔’’

تقریب دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

**********   

(ش ح ۔ س ب۔ع آ)

U-9374



(Release ID: 2041998) Visitor Counter : 19