نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
ایتھلیٹوں کے لیے مالی معاونت
Posted On:
05 AUG 2024 4:32PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت مختلف اسکیموں/پروگراموں کے ذریعے مختلف بلاواسطہ / بالواسطہ طور پر مالی مدد فراہم کر کے کھیلوں کو بطور کیریئر اپنانے کے لیے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے جو حسب ذیل ہیں:
- کھیلو انڈیا اسکیم کے جزو "کھیلو انڈیا سینٹرز اینڈ اسپورٹس اکیڈمیز" کے تحت کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت شناخت شدہ ٹیلنٹ کو تسلیم شدہ کھیلو انڈیا اکیڈمیوں میں شامل ہونے کے اختیارات دیے جاتے ہیں اور سالانہ 6.28 لاکھ روپے کے حساب سے مالی امداد [بشمول 1.20 لاکھ روپے بطور جیب الاؤنس(او پی اے)] بھی فراہم کی جاتی ہے۔ جس کا مقصد تربیتی اخراجات، کوچنگ، مقابلوں سے آگاہی، تعلیم، سازوسامان کی مدد، سائنسی مدد وغیرہ فراہم کرنا ہے۔ماضی کے چیمپئن ایتھلیٹس(پی سی ایز) کو کھیلو انڈیا اسکیم کے عمود ، کھیلو انڈیا سینٹر (کے آئی سیز) کے تحت ،کھیلو انڈیا مراکز (کے آئی سیز) میں نوجوان کھلاڑیوں کے کوچ/نگراں کے طور پر رکھا جاتا ہے جو ان کھلاڑیوں کو تربیت دینے کے ساتھ ساتھ کے آئی سی کو خود مختار طریقے سے یا ریاست/یوٹی کے کھیلوں کے محکمہ کے تعاون سے چلاتے ہیں۔ اب تک 36 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 1059 کھیلو انڈیا مراکز میں 918 پی سی ایز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
- ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) کے تحت، حکومت ہندوستان کے سرکردہ کھلاڑیوں کو اولمپک اور پیرا اولمپک کھیلوں کی تیاریوں کے لیے مدد فراہم کرتی ہے۔ منتخب کھلاڑیوں کو قومی کھیلوں کے ترقیاتی فنڈ (این ایس ڈی ایف) سے اپنی مرضی کے مطابق تربیت اور وزارت کی عام اسکیموں کے تحت عدم دستیاب دیگر معاونت کے لیے فنڈز کی مددفراہم کی جاتی ہے۔ جیب سے باہر الاؤنس ( او پی اے) کور گروپ ایتھلیٹس کو ماہانہ 50,000روپے کے حساب سے ادائیگی کی جاتی ہے۔او پی کے علاوہ کھلاڑیوں کے ذریعہ جمع کرائے گئے تربیتی منصوبے کے تمام اخراجات، جس پر مشن اولمپک سیل(ایم او سی) کے ذریعے غور کیا جاتا ہے اور اسے منظور کیا جاتا ہے، ٹی او پی ایس کے تحت پورا کیا جاتا ہے۔ فی الحال، 174 انفرادی ایتھلیٹس اور 2 ہاکی ٹیموں (مرد و خواتین) کو بطور کور گروپ منتخب کیا گیا ہے۔ نیز، ڈیولپمنٹ گروپ کے تحت، ہندوستان کی اولمپک تیاریوں میں ایک مرکوز نقطہ نظر کو یقینی بنانے کے لیے 134 بہترین کھیلوں کے ٹیلنٹ کی شناخت مکمل کر لی گئی ہے۔ ٹاپس ڈویلپمنٹ گروپ ایتھلیٹ 25,000روپے کا او پی اے وصول کر رہے ہیں۔
- iii. قومی کھیلوں کی فیڈریشنوں (این ایس ایف) کی مدد کی اسکیم کے تحت قومی کھیلوں کی فیڈریشنز کو کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے مالی امداد دی جاتی ہے، جس میں تربیت، بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت، قومی چیمپئن شپ، ہندوستان میں ٹورنامنٹ کا انعقاد، بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد، غیر ملکی کوچز/سپورٹ اسٹاف کی مصروفیت، سائنسی اور طبی امداد وغیرہ کے لیے تمام مطلوبہ تعاون شامل ہے۔
- iv. پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل ویلفیئر فنڈ فار اسپورٹس پرسنز(پی ڈی یو این ڈبلیو ایف ایس) اسکیم کے تحت، حکومت ناساز حالات میں رہنے والے کھلاڑیوں کو تربیت، کھیلوں کے سامان کی خریداری، قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت وغیرہ کے لیے براہ راست مالی امداد (2.50 لاکھ روپے تک) فراہم کرتی ہے۔ .
- حکومت کھلاڑیوں کو فعال کھیلوں سے ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد پینشن کی اسکیم کے ذریعے شاندار کھلاڑیوں کو مالی مدد فراہم کرتی ہے، جس کا مقصد نمایاں کھلاڑیوں کے لیے سبسڈی کے ذریعے ایک یقینی ماہانہ آمدنی فراہم کرنا ہے۔ موجودہ اسکیم کے تحت ماہانہ پنشن 12,000روپے سے لے کر20,000روپے اہل سابق کھلاڑیوں کو فراہم کیے جاتے ہیں۔
- vi. بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں تمغہ جیتنے والوں اور ان کے کوچز کو کیش ایوارڈز کی اسکیم کے تحت، حکومت نمایاں کھلاڑیوں کو نقد انعام فراہم کرتی ہے تاکہ ان کی اعلیٰ کامیابیوں کے لیے حوصلہ افزائی کی جاسکے اور انہیں تحریک دی جاسکے تاکہ نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کے لیے متاثر کن رول ماڈل کے طور پر بھی کام کرسکیں۔ اس اسکیم کے تحت ان کھلاڑیوں کو جنہوں نے بین الاقوامی مقابلوں میں تمغے جیتنے ہیں، 20,000روپے سے لے کر 75,00,000 روپے کانقد انعام دیا جاتا ہے ۔
- مندرجہ بالا اسکیموں کے علاوہ، بین الاقوامی مقابلوں میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں/ایتھلیٹس کو اعزاز دینے کے لیے، حکومت ہر سال میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ، ارجن ایوارڈ، دروناچاریہ ایوارڈ اور دھیان چند ایوارڈ جیسے مختلف زمروں کے تحت قومی کھیل ایوارڈز بھی دیتی ہے۔
****
ش ح۔ ا ک ۔ ج
UNO-9335
(Release ID: 2041798)
Visitor Counter : 44