نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
ملک میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کا فروغ
Posted On:
05 AUG 2024 4:30PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے اُمور اور کھیلوں کےمرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ چونکہ کھیل کود ایک ریاستی موضوع ہے لہٰذا کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی سمیت کھیلوں کے فروغ کی ذمہ داری ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں پر عائد ہوتی ہے۔ مرکزی حکومت ان کی کوششوں میں ضمنی طور پر مدد کرتی ہے۔ البتہ کھیلو انڈیا اسکیم کے جزو ، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کے جدیدکاری اور تشکیل کے تحت یہ وزارت بنیادی کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کے لیے مالی امداد فراہم کرتی ہے ، ان کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے میں اسپورٹس کمپلیکس ، سنتھیٹک ایتھلیٹک ٹریکس ، سنتھیٹک ہاکی فیلڈ، سنتھیک ٹرف فٹبال گراؤنڈ، کثیر مقصدی ہال، تیراکی کے پولس کے علاوہ کھیلوں کا سامان شامل ہے۔
اس کے علاوہ کھیلوں کی ترقی کے قومی فنڈز (این ایس ڈی ایف) کے تحت حکومت ملک بھر میں کھیلوں کی سہولیات کی تشکیل اور اس کی جدید کاری کے لیے افراد اور مختلف اداروں کی مدد کرتی ہے۔
اب تک حکومت نے ملک بھر میں مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مختلف زمروں کے 343 کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔
********
ش ح۔ح ا۔ع ن
(U: 9339)
(Release ID: 2041787)
Visitor Counter : 33