ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

بھوج ویٹ لینڈ

Posted On: 05 AUG 2024 12:14PM by PIB Delhi

جیسا کہ مدھیہ پردیش اسٹیٹ ویٹ لینڈ اتھارٹی نے اطلاع  دی ہے، بھوپال میں بھوج ویٹ لینڈ کو بین الاقوامی اہمیت کے حامل گیلے علاقوں کی رامسر کنونشن کی فہرست سے خارج ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

مزیر برآں، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف اینڈ سی سی) نے ملک بھر میں گیلی زمینوں کے تحفظ اور انتظام کے لیے ریگولیٹری فریم ورک کے طور پر ماحولیات (تحفظ) ایکٹ، 1986 کی دفعات کے تحت ویٹ لینڈز (کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ) رولز، 2017 کو نوٹیفائی  کیا ہےتاکہ دانشمندانہ استعمال کو محدود کیے بغیر گیلے علاقوں کے ماحولیاتی کردار کو محفوظ اور برقراررکھا جاسکے ۔ مذکورہ رولز دیگر چیزوں کے  علاوہ ٹھوس کچرے  کی  ڈمپنگ، صنعتوں، شہروں، قصبوں، دیہاتوں اور دیگر انسانی بستیوں سے بغیرصاف کئے ہوئے کچرے وغیرہ  کے ڈسچارج جیسی سرگرمیوں کو محدود کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت مدھیہ پردیش نے بھوج ویٹ لینڈ، بھوپال میں ویٹ لینڈ (کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ) رولز، 2017 کے نفاذ کے لیے 16 مارچ 2022 کو حکم جاری کیا ہے۔

  ایم او ای ایف اینڈ سی سی، مرکزی حکومت اور متعلقہ ریاستی حکومتوں کے درمیان لاگت کے اشتراک کی بنیاد پر، مدھیہ پردیش سمیت ملک میں گیلی زمینوں کے تحفظ اور انتظام کے لیے ایک مرکزی ا سپانسر شدہ اسکیم یعنی نیشنل پلان فار کنزرویشن آف ایکواٹک ایکو سسٹم (این پی سی اے ) کو نافذ کر رہا ہے۔ اس اسکیم میں مختلف سرگرمیوں کا احاطہ کیا گیا ہے جیسے کہ گندے پانی کو روکنا، ڈائیورژن اور ٹریٹمنٹ، ساحل کی حفاظت، جھیل کے سامنے کے علاقوں کی ترقی، جگہ جگہ صفائی، یعنی ڈیسلٹنگ اور ڈی ویڈنگ، طوفان کے پانی کا انتظام، بایوری  میڈی ایشن، کیچمنٹ ایریا ٹریٹمنٹ، جھیل کی خوبصورتی، سروے اور حد بندی، بایو فینسنگ، ماہی گیری کی ترقی، گھاس  پھوس کا کنٹرول، حیاتیاتی تنوع کا تحفظ، تعلیم اور بیداری پیدا کرنا، کمیونٹی شراکتداری  وغیرہ۔

مدھیہ پردیش کی ریاستی حکومت سے موصول ہونے والی تجاویز کی بنیاد پر، اس وزارت نے بھوپال میں بھوج ویٹ لینڈ کے تحفظ کے لیے 2018-2019 کے دوران کل 432.03 لاکھ روپے کی لاگت سے پروجیکٹوں کو منظوری دی تھی اور 259.22 لاکھ روپے میں سے 200.00 لاکھ روپے کا مرکزی حصہ بھوج ویٹ لینڈ کے تحفظ اور انتظام کے لیے حکومت مدھیہ پردیش کو جاری کیا گیا ہے۔

پچھلے تین سالوں کے دوران ملک بھر میں رامسر سائٹس کی فہرست میں شامل کردہ سائٹس کی ریاستی تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔

ضمیمہ    


پچھلے تین سالوں کے دوران ملک بھر میں رامسر سائٹس کی ریاست وار فہرست

 

 

ریاست /مرکز کے زیر انتظام علاقے

 

ویٹ لینڈ

ڈیجگنیشن کی تاریخ

  1.  

بہار (2)

  1.  

ناگی برڈ سینکچوئری ٰ

11-10-2023

  1.  

نکٹی برڈ  سینکچوئری

11-10-2023

  1.  

گجرات (3)

  1.  

ودھون ویٹ لینڈ

05-04-2021

  1.  

ٹھول لیک وائلڈ لائف سینکچوئری

05-04-2021

  1.  

کھیجاڈیا وائلڈ لائف  سینکچوئری

13-04-2021

  1.  

گوا(1)

  1.  

نندا لیک

08-06-2022

  1.  

ہریانہ (2)

  1.  

سلطان پور نیشنل پارک

25-05-2021

  1.  

بھنڈاواس وائلڈ لائف سینکچوئری

25-05-2021

  1.  

جموںوکشمیر (2)

  1.  

ہائیگم ویٹ لینڈ کنزرویشن  ریزرو

08-06-2022

  1.  

شالبگ ویٹ لینڈ کنزرویشن  ریزرو

08-06-2022

  1.  

کرناٹک (4)

  1.  

رنگنا تھٹو برڈ سینکچوئری

15-02-2022

  1.  

انکاسا مدرا برڈ کنزرویشن ریزرو

10-03-2023

  1.  

اگھا ناشنی  ایسٹوئری 

14-02-2023

  1.  

مگاڈی  کیرے کنزرویشن  ریزرو

14-02-2023

  1.  

مدھیہ پردیش (3)

  1.  

سیرپورویٹ لینڈ

07-01-2022

  1.  

سکھیاساگر

07-01-2022

  1.  

یشونت ساگ

07-01-2022

  1.  

مہاراشٹر (1)

  1.  

تھانے کریک

13-04-2022

  1.  

میزورم (1)

  1.  

پالا ویٹ لینڈ

31-08-2021

  1.  

اوڈیشہ (4)

  1.  

ست کوسیا گورج

12-10-2021

  1.  

تمپارہ  لیک

12-10-2021

  1.  

ہیرا کنڈ ریزرو

12-10-2021

  1.  

انسوپا لیک

12-10-2021

  1.  

تمل ناڈو (15)

  1.  

کون تھن کولم  برڈ سینکچوئری

08-11-2021

  1.  

چترن گوڑی برڈ سینکچوئری

08-11-2021

  1.  

کاری کلی برڈ سینکچوئری

08-04-2022

  1.  

پیچا ورم  مینگرو

08-04-2022

  1.  

پلی کرانئی  مارش ریزرو فاریسٹ

08-04-2022

  1.  

گلف آف منار میرین  بایو س فئیر ریزرو

08-04-2022

  1.  

ویمبنورویٹ لینڈ کمپلیکس

08-04-2022

  1.  

ویلوڈ برڈ سینکچوئری

08-04-2022

  1.  

ادیا مرتھنڈ ا پورم برڈ سینکچوئری

08-04-2022

  1.  

ویدانتھا دل برڈ سینکچوئری

08-04-2022

  1.  

سوچندرم  تھیرور ویٹ لینڈ کمپلیکس

08-04-2022

  1.  

ودوور برڈ سینکچوئری

08-04-2022

  1.  

کانجی رم پورم برڈ سینکچوئری

08-04-2022

  1.  

کرائیویٹی برڈ سینکچوئری

24-05-2023

  1.  

لونگ ووڈ شولا ریزرو فاریسٹ

24-05-2023

  1.  

اترپردیش(2)

  1.  

حیدرپور ویٹ لینڈ

13-04-2021

  1.  

بکھیرا وائلڈ لائف سینکچوئری

29-06-2021

 

  1. رام سر سائٹس
 

* ڈیجگنیشن  کی تاریخ کو انتظامی اتھارٹی کے ذریعہ ڈیجگنیشن  لیٹر پر دستخط کرنے کی تاریخ کے طور پر لیا جاتا ہے۔

یہ معلومات ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

*****

U.No:9301            

         ش ح۔م م۔رم



(Release ID: 2041544) Visitor Counter : 24