ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
بفرزون میں ہوٹلوں /ریزورٹس کی تعمیر
Posted On:
05 AUG 2024 12:20PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور آب وہواکی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب یہ اطلاع فراہم کی کہ عزت مآب سپریم کورٹ کےمورخہ 3جون 2022 کی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ماحولیاتی لحاظ سے حساس زون (ای ایس زیڈ) کے اندر کسی بھی مقصد کے لیے کسی بھی نئے مستقل ڈھانچے کی تعمیر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ معزز سپریم کورٹ کے ریفر کردہ حکم کو بعد میں 26 اپریل 2023 کے مذکورہ عدالتی حکم کے ذریعے واضح کیا گیا جس میں 9 فروری 2011 کو اس وزارت کے رہنما خطوط کی سختی سے تعمیل کے تحت سرگرمیوں کی اجازت دی گئی تھی۔
عزت مآب سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل اور ماحولیات، جنگلات اور آب وہواکی تبدیلی کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط پر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ماحولیات کے لحاظ سے حساس علاقوں سمیت جنگلات کے تحفظ اور انتظام کے لیے عمل کرنا ہوگا۔
**********
(ش ح ۔ ع م۔ع آ)
U-9304
(Release ID: 2041528)
Visitor Counter : 35