کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی آئی ایل آشیش اسکیم کے تحت 1645 بچوں کو اسکالرشپ جاری کیے گئے


سی آئی ایل  نے ہمدردانہ تقرری کے تحت 424 مستفیدین کو تقرری نامہ بھی تقسیم کیے

Posted On: 03 AUG 2024 4:53PM by PIB Delhi

کول انڈیا لمیٹڈ نے کمیونٹی کی خدمت کرنے کے اپنے عزم کو جاری رکھتے ہوئے، 1645 بچوں کو اسکالرشپ فراہم کرنے کے لیے ایک عمدہ سی ایس آر  پہل – سی آئی ایل آشیش  (آیوشمان شکشا سہایتا) کا آغاز کیا۔ ان بچوں نے اپنے والدین کو کووڈ کی وجہ سے کھو دیا تھا اور وہ مزید اپنی تعلیم جاری رکھنے سے قاصر تھے۔ کول انڈیا لمیٹڈ نے ہمدردانہ تقرری کے تحت 424 مستفیدین کو تقرری  نامہ بھی جاری کیے، جنہوں نے سروس کے دوران اپنے کنبہ کے افراد کو کھو دیا تھا۔ یہ ہمدردانہ ملازمتیں مصیبت کے وقت خاندانوں کی مدد کریں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001G39V.jpg

یہ اسکالرشپ اور تقرری نامہ آج سپریم کورٹ آف انڈیا میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران مستحقین میں تقسیم کیے گئے۔ سپریم کورٹ آف انڈیا کے 75 سال مکمل ہونے کی یاد میں، 29 جولائی تا 03 اگست 2024 کے دوران چیف جسٹس آف انڈیا کی طرف سے مقدمات کے تصفیہ کے لیے لوک عدالت کے انعقاد کی ایک منفرد پہل کی گئی۔ پروگرام کا اہتمام خصوصی لوک عدالت کی اختتامی تقریب کے دوران کیا گیا تھا۔

خصوصی پروگرام کے دوران 25 بچوں کو اسکالرشپ کے لیے ڈمی چیکس حوالے کیے گئے اور 10 ہمدردانہ تقرری نامہ خواتین کے زیر کفالت افراد کو چیف جسٹس آف انڈیا، ڈاکٹر جسٹس دھننجے وائی چندرچوڑ اور مہمان خصوصی، مرکزی وزیر مملکت برائے قانون و انصاف (آزادانہ چارج )  جناب ارجن رام میگھوال نے دیے۔  پروگرام میں ججوں، رجسٹری کے افسران، سینئر ایڈووکیٹ اور عدالت کے افسران، وکلاء، وزارت کوئلہ اور وزارت قانون و انصاف کے مندوبین، سی آئی ایل اور اس کی ذیلی کمپنیوں کی سینئر انتظامیہ نے شرکت کی۔

سی آئی ایل آشیش  اسکیم کے تحت، 45,000/- روپے سالانہ ہر بچے کو چار سال کی مدت کے لیے اسکالرشپ دیا جائے گا تاکہ وہ اپنی تعلیم مکمل کر سکیں اور اپنے خوابوں کو پورا کر سکیں۔ ان بچوں کی شناخت مختلف ہائی کورٹ نے دستیاب ریکارڈ کی بنیاد پر کی ہے۔ تقریب کے دوران کمیونٹی کی خدمت میں کول انڈیا لمیٹڈ کے تعاون کی بہت  ستائش کی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

9264


(Release ID: 2041150) Visitor Counter : 44