قبائیلی امور کی وزارت

قبائلی رہائشی اسکولوں کے لیے پالیسی

Posted On: 01 AUG 2024 12:53PM by PIB Delhi

 نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی فار ٹرائبل اسٹوڈنٹس (این ای ایس ٹی ایس) کی رپورٹ کے مطابق، آدیواسی امور کی وزارت کے ماتحت ایکلویا ماڈل ریزیڈنشیل اسکول (ای ایم آر ایس) کی مرکزی شعبے کی اسکیم کا انتظام اور نفاذ کرنے کے لیے ای ایم آر ایس کے لیے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی مرکزی بھرتی کامیابی سے مکمل ہوگئی ہے۔

بھرتی کے امتحان میں ہندی زبان پر امتحان کوالیفائنگ نوعیت کا تھا۔ این ای ایس ٹی ایس کی رپورٹ کے مطابق، پوسٹنگ کے وقت مناسب احتیاط برتی گئی ہے اور منتخب امیدواروں کو متعلقہ ریاستوں میں خالی عہدوں کی دستیابی سے مشروط ان کی آبائی ریاستوں میں جہاں تک ممکن ہو تعینات کیا جاتا ہے۔ مقامی زبانوں کے علم کے سلسلے میں ، امیدواروں کے لیے ریاستی تعلیمی سوسائٹیوں کے ذریعہ مقامی زبانوں پر سیشن منعقد کرنے کا انتظام کیا جاتا ہے۔

وزارت خزانہ کے محکمہ اخراجات نے ملک بھر میں تمام ای ایم آر ایس کے لیے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کے لیے 38،480 عہدوں کی تخلیق کی منظوری دی تھی جس میں 2022-23 سے 2026-27 تک مرحلہ وار طریقے سے ان عہدوں پر بھرتی کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ اس کے مطابق ، این ای ایس ٹی ایس نے سال 2023 میں مرکزی بھرتی کا افتتاح کیا۔ فی الحال این ای ایس ٹی ایس کی طرف سے 8000 سے زیادہ تقرری کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

آدیواسی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب درگا داس اوئیکے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 9173



(Release ID: 2040490) Visitor Counter : 28