بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں(ایم ایس ایم ای)کےسیکٹر کی ترقی

Posted On: 01 AUG 2024 5:03PM by PIB Delhi

بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں(ایم ایس ایم ای)کی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے آج لوک سبھا میں ایک  سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے ایم ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں،جو حسب ذیل ہیں:

  1. 26جون 2020 کو مطلع کردہ ایم ایس ایم ای سیکٹر کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے لیے سرمایہ کاری اور لین دین کی بنیاد پر اعلیٰ اضافے کے ساتھ ایم ایس ایم ایز کی درجہ بندی کے لیے نئے معیارات۔
  2. 200 کروڑ روپے تک کی خریداری کے لیے کوئی عالمی ٹینڈر نہیں جاری کیا جائے گا۔
  3. ایم ایس ایم ایز کے لیے ‘‘ادیم رجسٹریشن’’، کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے، یکم جولائی2020 کو شروع کیا گیا۔
  4. 11 جنوری 2023کو، غیر رسمی مائیکرو انٹرپرائزز کو رسمی دائرے میں لانے کے لیے ادیم اسسٹ پلیٹ فارم کا آغاز۔
  5. 2 جولائی 2021 کوقرض مقاصد کےلئےخوردہ اور تھوک تاجروں کو ایم ایس ایم ای کوشامل کیا گیا۔
  6. ایم ایس ایم ایز کی حیثیت میں اوپر کی طرف تبدیلی کی صورت میں غیر ٹیکس فوائد کو 3 سال کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔
  7. سامان اور خدمات کے خریداروں سے مائیکرو اور اسمال انٹرپرائزز کے بقایا واجبات کی شکایات درج کرنے اور نگرانی کے لیے سمادھان پورٹل کا آغاز۔
  8. جون 2020 میں ایک آن لائن پورٹل ‘‘چیمپیئنز’’ کا آغاز کیا گیا جس میں ای گورننس کے بہت سے پہلوؤں بشمول شکایات کا ازالہ اور ایم ایس ایم ایز کو تعاون کی فراہم کرنا شامل ہے۔

ساز وسامان اور خدمات ٹیکس کونسل سکریٹریٹ کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، تجارتی سہولت کے اقدام کے طور پر، لین دین کی بنیاد پر درج ذیل کاروباری اداروں کو جی ایس ٹی رجسٹریشن حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے:

  1. اندرون ریاست ٹیکس قابل سامان کی فراہمی کے عمل میں شامل افراد، اگر مالی سال میں مجموعی کاروبار 40 لاکھ روپئے سے زیادہ نہ ہو۔
  2. انٹر اسٹیٹ یا بین ریاستی ٹیکس قابل خدمات کی فراہمی میں شامل افراد، اگر مالی سال میں مجموعی کاروبار 20 لاکھ روپئے سے زیادہ نہ ہو۔

ماہانہ ریٹرن فائل کرنے میں شامل ضابطوں کی تعمیل کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے، ایم ایس ایم ای سیکٹر کے لیے کئی سہولتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جی ایس ٹی میں کمپوزیشن لیوی اسکیم چھوٹے اور درمیانے درجے کے ٹیکس دہندگان کے لیے وضع کی گئی ہے جو مقررہ حد کے اندر کاروبار کرتے ہیں۔ سامان کا ایک سپلائر جس کا مجموعی کاروبار 1.5 کروڑ روپے تک ہے اور سروس فراہم کرنے والا جس کا کاروبار 50 لاکھ روپے تک ہے، کمپوزیشن اسکیم کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ٹیکس کو سہ ماہی کی بنیاد پر، ایک اعلان کی بنیاد پر ادا کرنا ہوتا ہے اور ایسے ٹیکس دہندگان کو وسیع کھاتوں کو برقرار رکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے اور انہیں صرف ایک سالانہ ریٹرن فائل کرنا ہوتا ہے۔

مزید برآں براہ راست ٹیکسوں کے مرکزی بورڈ ،محکمہ محصولات، وزارت خزانہ کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 صرف بہت چھوٹی، چھوٹی اوردرمیانہ درجے کی صنعتوں کے لیے کسی خاص جرمانے کا بندوبست نہیں کرتا ہے۔

********

ش ح۔م ع۔ف ر

 (U: 9140)


(Release ID: 2040384) Visitor Counter : 48