امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ریاستیں اوپن مارکیٹ سیل اسکیم (گھریلو) کے تحت ای نیلامی میں شرکت کئے بغیر فوڈ کارپوریشن آف انڈیا سے 2,800 روپے فی کوئنٹل کے حساب سے  چاول خرید سکتی ہیں: جناب پرہلاد جوشی


معیار اور غذائیت سے بھرپور کھانا مودی حکومت کی اولین ترجیح، بھارت برانڈ کے تحت چاول، آٹے کی فروخت جاری رہے گی: جناب جوشی

Posted On: 01 AUG 2024 3:08PM by PIB Delhi

صارفین کے امور، خوراک اور عوام نظام تقسیم اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج یہاں اعلان کیا کہ اناج کی کمی والی ریاستیں کھلے بازار فروخت اسکیم (گھریلو) (او ایم ایس ایس) کے تحت فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) سے براہ راست یکم اگست 2024 سے ای نیلامی میں حصہ لیے بغیر خریداری کرسکتی ہیں۔ یہ فیصلہ  خریداری کے نئے سیزن کے آغاز سے قبل اسٹاک کے بھاری سرپلس کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LEKB.jpg

او ایم ایس ایس (ڈی)  کے تحت حکومت ہند  کے خوراک اور عوامی نظام  تقسیم کا محکمہ ، ریاستوں کو 2,800 روپے فی کوئنٹل کے حساب سے براہ راست اناج  فراہم  کرے گا۔ جناب جوشی نے مزید کہا کہ اگر ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے مقررہ 5 کلو گرام مفت اناج فی فرد سے زیادہ خریدنا چاہتے ہیں، تو وہ پہلے کی 2,900 روپے فی کوئنٹل کی بجائے اسی قیمت پر 2,800 روپے فی کوئنٹل پر خریداری کرسکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی زور دے کر کہا کہ ’بھارت‘ برانڈ کے تحت آٹے اور چاول کی فروخت جو کہ 30 جون 2024 تک تھی،  جاری رہے گی۔

پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا (پی ایم جی کے وائی)  کے بارے میں بات کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا کہ مرکز نے   کل  11.80 لاکھ کروڑ  روپےکے مالی تحمینے کے ساتھ یکم جنوری 2024تقریباًسےلاگو ہونے والی پانچ سال کی مدت کے لیے پی ایم جی کے وائی کے تحت 81.35 کروڑ مستفیدین (یعنی انتیودیا انا یوجنا (اے اے وائی) گھرانوں اور ترجیحی گھرانوں (پی ایچ ایچ) کے مستحقین کو مفت اناج فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جناب جوشی نے کہا "یہ اب تک کا سب سے بڑا اور سب سے بڑا خوراک کی فراہمی کا پروگرام ہے۔" 2023-2024 میں تقسیم کیا گیا اناج 497 لاکھ میٹرک ٹن  ہے اور جون 2024 تک، مرکز نے 125 لاکھ میٹرک ٹن  تقسیم کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MFGC.jpg

ملک میں خون کی کمی اور غذائیت کی کمی کو دور کرنے کے لیے مرکزی وزیر نے کہا کہ پی ایم جی کے وائی اسکیم کے تحت حکومت نے کامیابی کے ساتھ تینوں مراحل کو مکمل کیا ہے اور حکومت کی ہر اسکیم میں مخصوص طریقے سے تیار کیا گیا چاول کو فورٹیفائیڈ چاول سے بدل دیا گیا ہے اور  فورٹیفائیڈ چاول کی تقسیم کی 100 فیصد کوریج مارچ 2024 تک حاصل کر لی گئی  ہےْ۔ انہوں نے کہا کہ معیاری اچھی  خوراک اور تغذیہ بخش  کھانا  پی ایم مودی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

بہت زیادہ مہنگی  خوراک کے بارے میں مرکزی وزیر نے کہا کہ ٹماٹر اور دیگر سبزیاں موسم کے لحاظ سے آتی ہیں۔لہذاٹماٹر کی قیمت مستحکم ہو رہی ہے اور پی ایس ایف کے استعمال کے بغیر سبسڈی والے ٹماٹر 60 روپے کلو میں دستیاب کرائے جاتے ہیں۔ دالوں کے بارے میں جناب  جوشی نے کہا کہ بوائی کا رقبہ بڑھ گیا ہے اور کسانوں سے دالوں کی 100 فیصد خریداری ہوگی۔

جناب جوشی نے یہ بھی بتایا کہ ایتھنول کی پیداواری صلاحیت اب  تک بڑھ کر 1589 کروڑ لیٹر سالانہ ہوگئی ہے، جو ملک کی گھریلو ایتھنول کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 1.05 لاکھ کروڑ روپے کی ادائیگی کے ساتھ، موجودہ شوگر سیزن کے لیے گنے کے 94.8 فیصد سے زیادہ واجبات کو کم ترین سطح پر نمٹا دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسانوں کے مفاد میں، 2021-22 شوگر سیزن کے گنے کے واجبات کا تقریباً 99.9 فیصد نبٹارہ  کر دیا گیا ہے۔ جناب جوشی نے کہا 2022-23 کے  پچھلے شوگر سیزن  کےلیے 1,14,494 کروڑروپے  کے گنے کے لئے  واجبات کی ادائیگی کے برعکس  تقریباً 1,14,235 کروڑ روپے ادا کئے گئے اور صرف 259 کروڑ روپےکے واجبات ادا کرنے ہیں۔ اس طرح، کسانوں کو گنے کے تقریباً 99.8 فیصد واجبات ادا کر دیے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003VVUF.jpg

ون نیشن ون راشن کارڈ پر، جناب جوشی نے نوٹ کیا کہ آج تک ملک بھر میں 145 کروڑ روپے کی پورٹیبلٹی لین دین کئے گئے ہیں۔ این ایف ایس اے سے فائدہ اٹھانے والوں کو کل 293 ایل ایم ٹی غذائی اناج یا تو بین ریاستی یا اندرون ریاست پہنچایا گیا ہے۔

******

ش  ح۔ ح ا   ۔ ج

UNO-9123



(Release ID: 2040209) Visitor Counter : 54