وزارت دفاع
لیفٹیننٹ جنرل سادھنا سکسینہ نائرطبی خدمات (فوج) کی پہلی خاتون ڈائریکٹرجنرل بن گئی ہیں
Posted On:
01 AUG 2024 10:35AM by PIB Delhi
لیفٹیننٹ جنرل سادھنا سکسینہ نائر نے 01 اگست 2024 کو ڈائریکٹر جنرل میڈیکل سروسز (آرمی) کا عہدہ سنبھالا اور اس باوقار عہدے پر فائز ہونے والی وہ پہلی خاتون بن گئی ہیں۔ اس سے قبل وہ ایئر مارشل کے عہدے پر ترقی حاصل کرکے ڈی جی ہاسپٹل سروسز (مسلح افواج) کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔
لیفٹیننٹ جنرل نائر نے مسلح فورسز میڈیکل کالج، پونے سے ایک ممتاز تعلیمی ریکارڈ کے ساتھ گریجویشن کیا اور دسمبر 1985 میں آرمی میڈیکل کور میں شامل ہوئیں۔ ان کے پاس فیملی میڈیسن میں پوسٹ گریجویٹ ڈگری ہے،وہ زچہ و بچہ کی صحت اور طبی دیکھ بھال کے بندوبست میں ڈپلومہ حاصل کئے ہوئے ہیں نیزآل انڈیاانسٹی ٹیوٹ آٖف میڈیکل سائنسز (ایمس ) نئی دہلی میں میڈیکل انفارمیٹکس میں دو سالہ تربیتی پروگرام کرچکی ہیں ۔ا نھوں نے اسرائیلی دفاعی افواج کے ساتھ کیمیائی، حیاتیاتی، ریڈیولاجیکل اور نیوکلیئر وارفیئر اور سپیز میں سوئس مسلح افواج کے ساتھ فوجی طبی اخلاقیات میں بھی تربیت حاصل کی ہے۔ وہ ویسٹرن فضائی کمان اور انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) کی ٹریننگ کمان کی پہلی خاتون پرنسپل میڈیکل آفیسر بھی ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل نائر کو قومی تعلیمی پالیسی کے طبی تعلیم کے جزو کا مسودہ تیار کرنے کے لیے ڈاکٹر کستوریرنگن کمیٹی کے ماہر رکن کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔ ان کی شاندار خدمات کے لیے، انہیں ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف، ویسٹرن ایئر کمان اور چیف آف دی ایئر اسٹاف کمنڈیشنز کے ساتھ ساتھ بھارت کی صدرجمہوریہ کی طرف سے وششٹ سیوا میڈل سے نوازا جاچکا ہے۔
*****
(ش ح ۔ش م ۔ع آ)
U-9103
(Release ID: 2039958)
Visitor Counter : 136