ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
‘اسکل انڈیا ڈیجیٹل ہب’ بھارت میں ہنر مندی کے فروغ، تعلیم، روزگار اور انٹرپرینیورشپ کے منظر نامے کو ہم آہنگ کرنے کا ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے
یونیفائیڈ اسکل انڈیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم
Posted On:
31 JUL 2024 1:47PM by PIB Delhi
حکومت نے ستمبر 2023 میں ‘اسکل انڈیا ڈیجیٹل ہب پلیٹ فارم’ کے آغاز کے ذریعے ہنر مندی کے لیے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی طرف ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ اسکل انڈیا ڈیجیٹل ہب (ایس آئی ڈی ایچ) بھارت میں ہنر مندی کے فروغ ، تعلیم، روزگار، اور انٹرپرینیورشپ کے منظر نامے کو ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے۔ اس کا بنیادی مقصد ہنر مندی میں اضافے کے لیے ایک جامع اور قابل رسائی پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے، جس میں صنعت سے تعلق رکھنے والی مہارتوں کے کورسز، ملازمت کے مواقع، اور انٹرپرینیورشپ کی مدد کرنا ہے۔ ایس آئی ڈی ایچ ہنر مندی کے مواقع اور مربوط پلیٹ فارم کی ایک ڈیجیٹل توسیع ہے، جس میں فریقین کے درمیان ڈیجیٹل کام کا تبادلہ ہوتا ہے۔ ایس آئی ڈی ایچ حکومت کے دو سب سے اہم اقدامات - اسکل انڈیا اور ڈیجیٹل انڈیا کے سنگم پر ہے۔ موبائل فرسٹ اپروچ پر تیار کیا گیا، ایس آئی ڈی ایچ مہارت کی نشوونما کے لیے شہریوں کی مختلف ضروریات کو پورا کرتا ہے، جیسے ترجیحات اور خواہشات کی بنیاد پر کورسز، اسکیموں، اپرنٹس شپس، اور روز گار کے مواقع کی دریافت، ڈیجیٹل اسکلنگ کے لیے لرننگ مینجمنٹ سسٹم، پورٹ ایبل تصدیق شدہ اسناد وغیرہ۔ اس کا مقصد بھارت کے ڈیجیٹل پبلک انفرا اسٹرکچر (ڈی پی آئی) کو ہنر مندی کا فروغ، تعلیم، روزگار اور بھارت کے انٹرپرینیورشپ کے منظر نامے کے لیے تیارکرنا ہے۔
جون، 2024 تک، تقریباً 88 لاکھ امیدواروں کا اندراج کیا گیا ہے، 9.59 لاکھ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کی گئی اور 7.63 لاکھ امیدواروں نے ایس آئی ڈی ایچ پر آن لائن کورسز کے لیے اندراج کیا ہے، جس میں 752 آن لائن کورسز ہیں، جس کے نتیجے میں 7.37 لاکھ منٹس کا ڈیجیٹل مواد آسانی سے دستیاب ہے اور سیکھنے والوں کے لیے آسانی سے قابل رسائی ہے۔ایس آئی ڈی ایچ پلیٹ فارم سیکھنے والوں کو کورسز اور اپرنٹس شپ کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ اس پلیٹ فارم کا تصور ایم ایس ایم ای کے ساتھ ضم کرنے اور سیکھنے والوں اور ملازمت کے متلاشیوں کو انٹرپرینیورشپ اسکیموں تک رسائی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ہے۔
اس کے علاوہ ڈیجیٹل اور آن لائن مہارت کی تربیت کو فروغ دینے کے لیے ایم ایس ڈی ای کی طرف سے مزید مندرجہ ذیل اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔
- ایم ایس ڈی ای کے زیراہتمام ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ (ڈی جی ٹی) نے آئی ٹی آئیز اور اپرنٹس شپس کے ذریعے فراہم کی جانے والی ہنر مندی کی تربیت کی مطابقت اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے مقصد سے صنعتی قدر بڑھانے کے لیے صنعتی قدر میں توسیع کے لئے ہنر مندی کو مستحکم کرنے (اسٹرائیو) پروجیکٹ کو نافذ کیا۔ جس کا مقصد آئی ٹی آئیز اور اپرینٹس شپ کے ذریعہ فراہم کردہ ہنر مندی کی تربیت کی مطابقت اور صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔ پروجیکٹ کے تحت 14 ٹریڈس کے لئے دو مرحلوں میں ڈیجیٹل مواد تیار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ آئی ٹی آئیز کے ما بین آموزشی ماحول کو فروغ دینے کی خاطر 5 آئی ٹی آئیز میں 4 ٹریڈس یعنی الیکٹریشن، فٹر، مکینک،موٹر وہیکل اور ویلڈر کے لیے تجرباتی طور پر ورچوئل ریلٹی (وی آر) پروجیکٹ شروع کیا گیا ۔ اس میں وی آر موڈ کے تحت تربیت فراہم کرنے کے لئے متعلقہ ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کی خریداری شامل ہے۔
- ڈیجیٹل مہارت کو فروغ دینے میں تعاون کے لئے شروع کیا گیا بھارت اسکلز پورٹل ، ای –بکس ، کوئسچن بینک اور ای – لرننگ ویڈیو سمیت 12 علاقائی زبانوں میں مختلف تعلیمی مواد تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ سر دست ، پورٹل تقریباً 553 ای- بک، 337 کوئسچن بینک، 190 تعلیمی مواد کے ویڈیوز، اور 6201 ای- لرننگ ویڈیوز 12 علاقائی زبانوں میں دستیاب ہیں، جو ہنر مندی کی تربیت کے لئے وسیع اور شمولیت والی رسائی کو یقینی بناتے ہیں۔
- ڈی جی ٹی نے سرکردہ آئی ٹی ٹیک کمپنیوں ، جیسے آئی بی ایم، سی آئی ایس سی او، امیزون ویب سروسز (اے ڈبلیو ایس) اور مائیکرو سافٹ کے ساتھ مفاہمت ناموں پر بھی دستخط کیے ہیں۔ یہ ساجھیداریاں مصنوعی ذہانت (اے آئی)، بگ ڈیٹا اینالیٹکس (بی ڈی اے، بلاک چین ، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، اور مزید جدید تیکنالوجیوں میں تکنیکی اور پیشہ ورانہ ہنر مندی کی تربیت کی فراہمی میں سہولت فراہم کرتی ہیں۔ یہ تربیت بھارت اسکلس پورٹل (https://bharatskills.gov.in) کے ذریعے دستیاب ہے، جو ایک مرکزی ذخیرہ ہے، جو تقریباً 23.7 لاکھ ٹرینیز کو صنعت کے لیے تیار کرنے کے لیے ڈیزائن کردہ کورسز کی پیشکش کر کے ان کی مدد کرتا ہے۔
- اس کے علاوہ ، ڈی جی ٹی، کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے تحت آئی بی ایم کے تعاون سے، 15 نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (این ایس ٹی آئیز) میں آئی ٹی ، نیٹ ورکنگ، اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ میں 2 سالہ ایڈوانسڈ ڈپلومہ (پیشہ وارانہ) پروگرام پیش کرتا ہے۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں ہنرمندی کے فروغ اور انٹرپرینیورشپ کےوزیر مملکت (آزادانہ چارج) وزارت جناب جینت چودھری نے فراہم کیں۔
************
U.No:9053
ش ح۔وا۔ق ر
(Release ID: 2039598)
Visitor Counter : 59