ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک میں ہنر مندی کی تربیت کے 33 قومی اداروں میں، 19 صرف خواتین کے لیے ہیں


خواتین کے لیے  ہنر مندی کے تربیتی قومی ادارے کرافٹ انسٹرکٹر ٹریننگ اسکیم (سی آئی ٹی ایس) کے تحت 19 کورسز کے ساتھ ساتھ دستکاروں کی تربیتی اسکیم کے تحت 23 کورس کراتے ہیں

خواتین کے لیے قومی ہنر مندی تربیتی ادارہ

Posted On: 31 JUL 2024 1:48PM by PIB Delhi

ملک میں  ہنر مندی کے33  قومی تربیتی اداروں (این ایس ٹی آئی) میں 19 صرف خواتین کے لیے ہیں۔ یہ خواتین این ایس ٹی آئیز کرافٹ انسٹرکٹر ٹریننگ اسکیم (سی آئی ٹی ایس) کے تحت 19 کورسز کے ساتھ ساتھ دستکاروں کی تربیتی اسکیم (سی ٹی ایس) کے تحت 23 کورس کراتے  ہیں۔ خواتین این ایس ٹی آئیز ، سی ٹی ایس اور سی آئی ٹی ایس دونوں میں خواتین ٹرینیز کو کمپیوٹر آپریٹر اور پروگرامنگ اسسٹنٹ (سی او پی اے)، الیکٹرانکس مکینک، آرکیٹیکچرل ڈرافٹسمین، کمپیوٹر سافٹ ویئر ایپلیکیشن، ڈیسک ٹاپ پبلشنگ آپریٹر وغیرہ جیسے ٹریڈز کے کورسز بھی کرائے جاتے ہیں۔ یہاں تک کہ الیکٹریشن جیسی مہارتیں اندور اور وڈودرا میں خواتین این ایس ٹی آئیز  میں متعارف کرائی گئی ہیں۔ سال 24-2023 سے، خواتین کے تین  این ایس ٹی آئیز میں 'سرویئر' کی  ٹریڈ کو متعارف کرایا گیا ہے۔ سی ٹی ایس کے تحت ایک اور نئی ٹریڈ ’’مصنوعی ذہانت پروگرامنگ اسسٹنٹ‘‘ پہلی بار 25-2024 سے خواتین کے  آٹھ  این ایس ٹی آئیز میں متعارف کرائی جا رہی ہے۔

سی آئی ٹی ایس کے تحت منظور شدہ نشستوں میں 50.45 فیصد خواتین  تربیت حاصل کرنے والوں کے لئے ہیں ، جبکہ این ایس  ٹی آئیزمیں سی ٹی ایس کے تحت 84فیصد ٹرینیز خواتین تھیں۔

خواتین کی کورسز میں شرکت کو مزید بڑھانے کے لیے، تمام لڑکیوں کے لیے ٹیوشن اور امتحانی فیس معاف کر دی گئی ہے اور، عام این ایس ٹی آئی  میں داخلے کے لیے عمومی  ٹریڈ میں خواتین کے لیے 30فیصد نشستیں مختص کی گئی ہیں۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں ہنرمندی کے فروغ  اور انٹرپرینیورشپ کےوزیر مملکت (آزادانہ چارج) وزارت جناب جینت چودھری نے  فراہم  کیں۔

************

U.No:9053

ش ح۔وا۔ق ر


(Release ID: 2039572) Visitor Counter : 73