محنت اور روزگار کی وزارت

ای ایس آئی سی نے پچھلے دو مہینوں میں 1221 ڈاکٹروں کو بھرتی کیا

Posted On: 31 JUL 2024 11:52AM by PIB Delhi

بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ای ایس آئی سی نے گزشتہ دو ماہ میں مختلف طبی کیڈروں میں 1221 ڈاکٹروں کی بھرتی کو منظوری دی ہے۔ 860 جنرل ڈیوٹی میڈیکل آفیسرز (جی ڈی ایم اوز)، 330 اسسٹنٹ پروفیسرز اور 31 ماہرین کو بھرتی کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ  نرسنگ کیڈر میں 1930 خالی آسامیوں کو بھرنے کے لیے یوپی ایس سی نے امتحان کا انعقاد کیا اور بھرتی کا عمل جلد ہی مکمل ہو جائے گا۔

ای ایس آئی سی نے 20 جونیئر انجینئرز (الیکٹریکل) اور 57 جونیئر انجینئرز (سول) کی بھرتی کا عمل بھی مکمل کر لیا ہے اور یو پی ایس سی کی سفارش پر اس مہینے میں تقرری لیٹر جاری کیے گئے ہیں۔

ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس اسکیم ، محنت اور روزگار کی وزارت کے تحت ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس ایکٹ، 1948 میں شامل سماجی بیمہ کا ایک مربوط پیمانہ ہے ۔ یہ ای ایس آئی اسپتالوں اور ڈسپنسریوں کے اپنے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے بیمہ شدہ افراد اور ان کے خاندان کے افراد کو نقد فوائد اور طبی سہولیات سمیت سماجی تحفظ کے فوائد کا مکمل سیریز فراہم کرتا ہے۔

***

(ش ح ۔ع ح ۔ج ا )

U-9040



(Release ID: 2039448) Visitor Counter : 28