امور داخلہ کی وزارت

جموں اور کشمیر میں دہشت گردی

Posted On: 30 JUL 2024 4:32PM by PIB Delhi

حکومت دہشت گردی کو ہرگز برداشت نہ كرنے  کی پالیسی كی حامل ہے۔ حکومت کا نقطہ نظر دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنا ہے۔ جموں و کشمیر میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے حفاظتی اقدامات کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات پر قابو پانے کے لیے اختیار كردہ  حکمت عملیوں اور کی جانے والی کارروائیوں میں درج ذیل شامل ہیں:

1۔ دہشت گردوں اور معاون ڈھانچے کے خلاف موثر، مسلسل اور پائیدار کارروائیاں۔

2۔ پوری حکومتی مشنری کا استعمال کرتے ہوئے دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنا۔

3۔ دہشت گردی کی مالی اعانت کے خلاف کریک ڈاؤن جیسے قانون کے متعلقہ سیکشن کے تحت دہشت گردوں اور ان کے ساتھیوں کی جائیدادوں کو ضبط  کرنا اور ملک دشمن تنظیموں پر پابندی لگانا۔

4۔ انسدادی کارروائیوں میں حكمت كے ساتھ دہشت گردی کی حمایت كرنے والوں کی نشاندہی کرنا اور دہشت گردی کی مدد اور حوصلہ افزائی کے ان کے طریقہ کار کو بے نقاب کرنے کے لیے تحقیقات شروع کرنا شامل ہے۔

5۔ دراندازی کو روکنے کے لیے کثیر الجہت حکمت عملی۔

6۔ انسداد بغاوت گرڈ کو بڑھانا۔

7۔ سیکورٹی آلات کی جدید کاری اور مضبوطی پر خصوصی توجہ۔

8۔ اسٹریٹجک مقامات كی چوبیسوں گھنٹے ناکہ بندی۔

9۔ دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے درپیش چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے محاصرے اور تلاشی کی كارروائیوں کو تیز کیا گیا۔

10۔ جموں و کشمیر میں کام کرنے والی تمام سیکورٹی فورسز کے درمیان حقیقی وقت کی بنیاد پر انٹیلی جنس معلومات کا اشتراک۔

11۔ دن اور رات کی علاقائی نگرانی۔

 درج بالا حکمت عملیوں اور اقدامات کی وجہ سے جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ تفصیلات درج ذیل ہیں:

Description

2018

2023

2024 (upto21stJuly,24)

Organized Stone Pelting

1328

00

00

Organized Hartal

52

00

00

Terrorist Initiated Incidents

228

46

11

Encounters/CT Operations

189

48

24

Security Forces killed

91

30

14

Civilians killed

55

14

14

(Source: UT of J & K)

یہ اطلاع وزیر مملکت برائے داخلہ امور جناب نتیا نند رائے نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

*****

U.No:9008

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2039251) Visitor Counter : 14