امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مینٹل ہیلتھ پروگرام

Posted On: 30 JUL 2024 4:33PM by PIB Delhi

نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو(این سی آر بی) ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں (یوٹی) سے موصولہ خودکشی کے اعدادوشمار پر رپورٹ تیار کرکے اسے ہندوستان میں حادثاتی اموات اور خودکشی کے واقعات نام کے اپنے پبلی کیشن میں شائع کرتی ہے شائع شدہ رپورٹیں سال 2020 تک ہی دستیاب ہیں۔

دماغی امراض کا بوجھ کم کرنے کے لئے حکومت ہند ملک بھر میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پروگرام چلاتی ہے ۔ ڈی ایم ایچ پی کے تحت کمیونٹی طبی مراکز (سی ایچ سی ) اور پرائمری طبی مراکز (پی ایچ سی ) سطح پر جو سہولیات فراہم کرتی ہے ان میں دیگر کے علاوہ آؤٹ پیشنٹ خدمات ، کاؤنسلنگ، نفسیاتی وسماجی اقدامات، لگاتار نگہداشت، ایمبولنس خدمات وغیرہ شامل ہیں۔ ان خدمات کے علاوہ ضلع کی سطح پر اندرونی مریضوں کے لئے دس بستروں کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ حکومت پرائمری ہیلتھ کیئر سطح پر دماغی امراض کے لئے طبی سہولیات کو مستحکم کرنے کے اقدامات کررہی ہے۔ حکومت نے ایک اعشاریہ سات تین لاکھ ایس ایچ سی، پی ایچ سی، یو پی ایچ سی اور یو ایچ ڈبلیو سی کو آیوشمان آروگیہ مندر کے دائرے میں لانے کا کام کیا ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے ملک میں خودکشی کی روک تھا، کی اولین حکمت عملی بھی وضع کی ہے۔ یہ حکمت عملی وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ (www.mohfw.gov.in).

درج بالا نکات کے علاوہ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے دس اکتوبر 2022 کو نیشنل ٹیلی منٹل ہیلتھ پروگرام کا آغاز کیا تاکہ ملک میں اعلیٰ معیار کی دماغی امراض کی کاؤنسلنگ اور نگہداشت خدمات کی رسائی کو بڑھایا جاسکے۔ ہیلپ لائن نمبر پر 1176000 سے زیادہ کال نمٹائی گئیں۔ اس کے علاوہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے تحت تعلیمی اداروں میں این ٹی ایم ایچ پی۔ ٹیلی مانس کی کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کریں۔ قومی اہمیت والے تمام اداروں، ایمز، اور سینٹرل گورنمنٹ میڈیکل کالجوں سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ طلبا کو ٹیلی مانس کے بارے میں جانکاری  فراہم کریں تاکہ وہ کسی بھی وقت ،مفت اور نجی نوعیت کی کاؤنسلنگ مدد حاصل کرسکیں۔

یہ  اطلاع  داخلہ امور کے وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

*******

U.No:9007

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 2039250) Visitor Counter : 57