تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل کوآپریٹو یونیورسٹی کا قیام

Posted On: 30 JUL 2024 4:35PM by PIB Delhi

مداد باہمی کی وزارت کوآپریٹو سیکٹر میں تکنیکی اور انتظامی تعلیم اور تربیت فراہم کرنے، کوآپریٹو ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کو فروغ دینے اور ملحقہ اداروں کے نیٹ ورک کے ذریعے ملک میں کوآپریٹو تحریک کو مضبوط کرنے کے لیے قومی سطح کی کوآپریٹو یونیورسٹی کے قیام کی تجویز پر کام کر رہی ہے۔

مندرجہ بالا مقصد کو حاصل کرنے کے لیے، مرکزی وزارتوں/محکموں، ریاستی حکومتوں، قومی کوآپریٹیو/فیڈریشنز، کوآپریٹو تعلیم اور تربیتی اداروں وغیرہ سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ وسیع مشاورت کی گئی ہے تاکہ مجوزہ یونیورسٹی کی شکل کو تیار کیا جا سکے۔ یونیورسٹی اپنے اخراجات کو پورا کرنے میں عملی طور پر خود کفیل بننے کا بھی ارادہ کرے گی۔

مجوزہ یونیورسٹی ممکنہ طور پر کوآپریٹو سیکٹر کے ساتھ قریبی تال میل میں کام کرے گی اور اس کے پاس تعلیم و تربیت کے لیے ایک جامع، مربوط اور معیاری ڈھانچہ ہوگا تاکہ کوآپریٹو سیکٹر میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی مستحکم، مناسب اور معیاری فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ وزارت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پیشہ ور افرادی قوت کی فراہمی اور موجودہ ملازمین کی استعداد کار میں اضافے سے توقع ہے کہ کوآپریٹو سیکٹر کو معیشت کے مختلف شعبوں میں بڑا تعاون دینے  میں مدد ملے گی۔

 یہ بات امداد باہمی  کے وزیر جناب امت شاہ نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔

************

ش ح ۔ ا م    ۔  م ش۔

 (U: 9017)


(Release ID: 2039248)