صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

میڈیکل کالجوں اور ایم بی بی ایس کی نشستوں میں اضافے کی خاطر كیے جانے والے اقدامات


میڈیکل کالجز میں 88 فیصد اضافہ، 2014 سے پہلے 387 كی جگہ آج 731 نشستیں

ایم بی بی ایس کی نشستوں کی تعداد 2014 سے پہلے 51,348 سے 118 فیصد بڑھ کر آج 1,12,112 ہوگئی ہے

پی جی سیٹیں 2014 سے پہلے 31,185 تھیں، اب 113 فیصد بڑھ کر 72,627 ہوگئی ہیں

Posted On: 30 JUL 2024 4:18PM by PIB Delhi

حکومت نے پہلے میڈیکل کالجوں کی تعداد میں اور پھر اس کے بعد ایم بی بی ایس کی نشستوں میں اضافہ کیا ہے۔ میڈیکل کالجوں میں یہ تعداد 2014 سے پہلے 387 تھی جو 88 فیصد اضافے كے بعد اب 731 ہو گئی ہے۔ علاوہ ازیں ایم بی بی ایس کی نشستوں میں 118 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ 2014 سے پہلے 51,348 تھی، اب  1,12,112 تک پہنچ گئی ہے۔ پی جی سیٹوں میں بھی 133 فیصد اضافہ ہوا ہے جو  2014 سے پہلے 31,185 تھی، اب  72,627 ہو گئی ہے۔

گزشتہ تین سالوں کے دوران پرائیویٹ اور گورنمنٹ میڈیکل کالجوں میں دستیاب ایم بی بی ایس اور پی جی سیٹوں (این بی ای ایم ایس سیٹوں کو چھوڑ کر) کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

نشستوں کی تعداد بڑھانے اور گورنمنٹ میڈیکل کالجوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کی طرف سے كیے جانے والے کچھ اقدامات میں ذیل كے اقدامات شامل ہیں: -

Session

Government Medical Colleges

Private Medical Colleges

UG Seats

PG Seats

UG Seats

PG Seats

2021-22

48212

28260

43915

17858

2022-23

51912

30211

44365

19362

2023-24

56300

33416

52640

21418

1۔ ضلع/ریفرل ہسپتال کو اپ گریڈ کرکے نئے میڈیکل کالجوں کے قیام کے لیے مرکزی اسپانسرڈ اسکیم (سی ایس ایس)  کے تحت 157 نئے میڈیکل کالجز کی منظوری دی گئی ہے جن میں سے 109 پہلے ہی کام کر رہے ہیں۔

2۔ موجودہ ریاستی حکومت/مرکزی حکومت کے میڈیکل کالجوں کو مضبوط بنانے/اپ گریڈ کرنے کے لیے مرکزی اسپانسرڈ اسکیم (سی ایس ایس)۔ اس كا مقصد ایم بی بی ایس (یو جی) اور پی جی نشستوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔ اس کے تحت 83 کالجوں میں ایم بی بی ایس کی 4,977 نشستوں کے اضافے کے لیے تعاون فراہم کیا گیا ہے۔ 5,972.20 کروڑ روپے کی منظور شدہ لاگت کے ساتھ پہلے مرحلے میں  4,058 پی جی سیٹیں 1,498.43 کروڑ روپے کی منظور شدہ لاگت کے ساتھ 72 کالجوں میں دوسرے مرحلے میں  4,000 پی جی سیٹیں اور 4,478.25 کروڑ روپے کی منظور شدہ لاگت کے ساتھ 65 کالجوں میں۔

3۔ سرکاری میڈیکل کالجوں کی اپ گریڈیشن کے تحت پردھان منتری سوستھیا تحفظ یوجنا کے سپر اسپیشلٹی بلاکس کی تعمیر کے ذریعے مجموعی طور پر 75 منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے جن میں سے 66 منصوبے مکمل ہیں۔

4۔ نئے ایمس کے قیام کے لیے سنٹرل سیکٹر اسکیم کے تحت 22 ایمس کو منظوری دی گئی ہے۔ ان میں سے 19 میں انڈر گریجویٹ کورسز شروع ہو چکے ہیں۔

5۔ فیکلٹی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ٹیچنگ فیکلٹی کے طور پر تقرری کے لیے ڈی این بی کی اہلیت کو تسلیم کیا گیا ہے۔

6۔ میڈیکل کالجوں میں اساتذہ/ڈین/پرنسپل/ڈائریکٹر کے عہدوں پر تقرری/توسیع/دوبارہ ملازمت کے لیے عمر کی حد میں 70 سال تک اضافہ۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ سنگھ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔

******

U.No:9005

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2039238) Visitor Counter : 16