صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند 2 اور 3 اگست کو راشٹرپتی بھون میں گورنروں کی دو روزہ کانفرنس کی صدارت کریں گی

Posted On: 30 JUL 2024 5:52PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند  محترمہ دروپدی مرمو 2 اور 3 اگست 2024 کو راشٹرپتی بھون میں گورنروں کی کانفرنس کی صدارت کریں گی۔ یہ کانفرنس گورنروں کی پہلی کانفرنس ہوگی جس کی صدارت صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کریں گی۔

کانفرنس میں تمام ریاستوں کے گورنرصاحبان شرکت کریں گے۔ اس کانفرنس میں نائب صدر جمہوریہ؛ وزیر اعظم؛  داخلہ؛ زراعت اور کسانوں کی بہبود؛ تعلیم؛ قبائلی امور؛ اطلاعات و نشریات؛ ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی  تبدیلی؛  نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزراء؛ نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین اور سی ای او اور وزیر اعظم کے دفتر، ؛ کابینہ سکریٹریٹ، امور داخلہ کی وزات اور  دیگر وزارتوں کے دیگر سینئر افسران بھی شرکت کریں گے۔

کانفرنس کے ایجنڈے میں تین فوجداری قوانین کا نفاذ، اعلیٰ تعلیم میں اصلاحات اور یونیورسٹیوں کی منظوری؛ کلیدی توجہ کے حامل شعبوں، ا منگوں والے اضلاع اور بلاکوں نیز سرحدی علاقوں کی ترقی ، مختلف مہمات جیسے  ’’مائی بھارت، ایک بھارت سریشٹھ بھارت اور ایک پیڑ ماں کے نام، اور قدرتی کاشتکاری،  عوامی رابطے کو بڑھانے میں میں گورنروں کا کردار نیز  ریاست میں مختلف مرکزی ایجنسیوں کے درمیان بہتر تال میل میں گورنروں کے کردار جیسے امور  شامل ہیں۔ اختتامی اجلاس میں یہ گروپ صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ، وزیر اعظم اور دیگر شرکاء کے سامنے پریزنٹیشن پیش کریں گے۔

*************

ش ح۔ م ع    ۔ را

U-9004


(Release ID: 2039179)