محنت اور روزگار کی وزارت

شمال مشرقی علاقوں میں ای ایس آئی سی اسپتال اور ڈسپنسریاں

Posted On: 29 JUL 2024 6:59PM by PIB Delhi

ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) کے 2 اسپتال ہیں، ایک بیلٹولا (گوہاٹی) میں اور دوسرا آسام ریاست کے تینسوکیا میں، جہاں کل 41 ڈاکٹروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، شمال مشرقی خطہ میں ای ایس آئی سی کے ذریعہ  چلائے جانے والے3 ڈسپنسری-کم-برانچ آفس (ڈی سی بی اوز)ہیں، پاپمپرے (اروناچل پردیش)، دارنگ (آسام) اور امپھال ویسٹ (منی پور) میں، جہاں ہر مقام پر ایک ڈاکٹرکو تعینات کیا گیا ہے۔

مزیدبرآں 41ای ایس آئی ڈسپنسریاں ہیں جو ای ایس آئی اسکیم (ای ایس آئی ایس) کے تحت ریاستوں کے ذریعے چلائی جاتی ہیں۔

ای ایس آئی سی نے شمال مشرقی خطے میں طبی خدمات اور بنیادی ڈھانچے کی توسیع کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ اس نے 24.06.2024 کو اس سلسلے میں ضروری ہدایات جاری کی ہیں تا کہ تمام ای ایس آئی سی کی طرف سے چلائی جانے والی ایک ڈاکٹروالی ڈسپنسری کو دو ڈاکٹروں والی ڈسپنسریوں میں اپ گریڈ کیا جاسکے تاکہ بنیادی دیکھ بھال کی خدمات کو مضبوط کیا جا سکے اور ان ڈسپنسریوں کو طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے مرکز کی سہولیات کے طور پر نامزد کیا جا سکے۔ اس میں ڈاکٹر اور مریض کے تناسب کو بہتر بنانے کے لئے آبادی کی کم کثافت (ڈینسٹی) کی وجہ سے بیمہ شدہ افراد کی حد کو کم کرنا بھی شامل ہے ۔

ای ایس آئی استفادہ کنندگان کو سپر اسپیشلٹی طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے اسپتالوں/صحت سہولیات کی فہرست بندی ای ایس آئی سی دو سال کے لیے کرتی ہے۔ اس میں آسام میں 29 اور منی پور، میگھالیہ اور تریپورہ میں ایک ایک اسپتال/صحت سہولیات شامل ہیں۔

یہ جانکاری محنت اور روزگار کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***********

 

ش ح – م م – م ش

U. No.8973



(Release ID: 2038946) Visitor Counter : 30