محنت اور روزگار کی وزارت

ای شرم پورٹل پر 29.82 کروڑ غیر منظم  مزدور رجسٹرڈ ہیں

Posted On: 29 JUL 2024 7:01PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار کی وزارت نے 26 اگست 2021 کو ای شرم پورٹل (eshram.gov.in) کا آغاز کیا تاکہ غیر منظم  مزدوروں کے ایک جامع قومی ڈیٹا بیس کی تشکیل کی جا سکے جن کی تصدیق آدھار کے ساتھ کی گئی ہو۔ ای شرم پورٹل کا مقصد غیر منظم مزدوروں  کو یونیورسل اکاؤنٹ نمبر (یو اے این) اور ای شرم کارڈ فراہم کرکے رجسٹر کرنا اور ان کی مدد کرنا ہے۔ 22 جولائی 2024 تک، 29.82 کروڑ سے زیادہ غیر منظم مزدوروں نے ای شرم پورٹل پر رجسٹریشن کرایا ہے۔

وزارت نے بیداری کے لیے اور ای شرم پورٹل پر غیر منظم مزدوروں کے رجسٹریشن کو تیز کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ کامن سروس سینٹر (سی ایس سی) کے ساتھ تال میل میں وزارت کی طرف سے وقتاً فوقتاً کئی رجسٹریشن کیمپس اور مہمات منعقد کی جاتی ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال مزدوروں میں ای شرم پر رجسٹریشن کے لیے بیداری پھیلانے کے لیے بھی کیا جا رہا ہے۔

غیر منظم مزدوروں کے اسسٹڈ موڈ  رجسٹریشن میں سہولت فراہم کرنے کے لیے اسٹیٹ سیوا کیندرز (ایس ایس کیز) اور کامن سروس سینٹرز کی خدمات لی گئیں۔ ای شرم یونیفائیڈ موبائل ایپلیکیشن فار نیو ایج گورننس (اُمنگ ایپ) پر بھی ہے، تاکہ مزدوروں کی رسائی کو بڑھایا جا سکے اور ان کے موبائل پر سہولت کے مطابق رجسٹریشن/اپ ڈیٹ کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

یہ جانکاری محنت اور روزگار کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***********

ش ح – م م – م ش

U. No.8972



(Release ID: 2038934) Visitor Counter : 27