ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب بھوپیندر یادو نے ماحولیات دوست طرز زندگی سے متعلق طرز عمل میں تبدیلی لانے کے لیے مصنوعات اور خدمات سے متعلق خیالات کو مدعو کرنے کے لیے آئیڈیاز فور لائف پورٹل کا آغاز کیا


جناب یادو نے طلباء، ریسرچ اسکالرس، فیکلٹی اور اختراع کرنے والی برادری سے اپیل کی کہ وہ وسائل کا سوچ سمجھ کر اور جان بوجھ کر استعمال کرنے  سے متعلق وزیر اعظم کے ویژن کو پورا کرنے کے لیے اختراعی اور آؤٹ آف باکس آئیڈیاز کے ساتھ سامنے آئیں

جناب یادو نے فطرت کو بچانے اور اسے آنے والی نسلوں کے لیے برقرار رکھنے کے لیے ان کے  پائیدار استعمال پر زور دیا

Posted On: 29 JUL 2024 7:54PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے آج ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ کی موجودگی میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، دہلی میں مصنوعات اور خدمات سے متعلق خیالات کو مدعو کرنے کے لیے آئیڈیاز فور لائف( Ideas4LiFE )کا آغاز کیا، جو ماحول دوست طرز زندگی سے متعلق طرز عمل میں تبدیلی لاتے ہیں۔ جناب یادو نے طلباء، ریسرچ اسکالرس، فیکلٹی اور اختراع کاروں کی برادری  پر زور دیا کہ وہ اختراعی اور آؤٹ آف باکس آئیڈیاز کے ساتھ آئیں اور وسائل کے سوچ سمجھ کر اور جان بوجھ کر استعمال کرنے سے متعلق عزت مآب وزیر اعظم کے وژن کی تکمیل کے لیے کام کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00135NB.jpg

آئیڈیاز فور لائف کے لانچ ایونٹ میں شرکاء اور طلباء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، جناب یادو نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد طلباء، فیکلٹی اور ریسرچ اسکالرز کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ مشن لائف کی عالمی پہل میں اپنے اختراعی خیالات کا حصہ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حوصلہ مند ذہنوں کے لیے ماحولیاتی استحکام کی خاطر وقف عالمی تحریک میں حصہ لینے کا ایک قابل ذکر موقع ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-07-29201434ENAA.png

مشن لائف کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے، جناب یادو نے کہا کہ ہمیں فطرت سے جو بھی بنیادی چیزیں ملتی ہیں وہ خالص ترین شکل میں ہوتی ہیں لیکن بدلے میں ہماری پیداوارغیر خالص ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ خود کا جائزہ لیا جائے اور فطرت کو بچایا جائے اور آنے والی نسل کے لیے اسے برقرار رکھنے میں مدد کی جائے۔ قدرت ہمیں ہماری زندگی کے لیے خوراک، تیل، توانائی اور ادویات مہیا کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب قدرت ہمیں وہ سب کچھ دیتی ہے جو بقا کے لیے درکار ہے تو پھر اسے بچانا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔

جناب یادو نے کہا کہ اس پہل کی ضرورت ہے اور اسے کامیاب بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام وسائل کو سوچ سمجھ کر اور جان بوجھ کر استعمال کرنے سے ہمیں فطرت کو بچانے میں مدد ملے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0037IED.jpg

پورٹل 'Ideas4Life.nic.in' شرکاء کو اپنے خیالات اور اختراعات آن لائن جمع کرانے کا موقع فراہم کرےگا۔ مشن لائف کے سات تھیمز میں سے ہر ایک کے تحت جیتنے والے آئیڈیاز کو ریکوگ نائز کیا جائے گا اور افراد کے ساتھ ساتھ اداروں کو پرکشش انعامات سے نوازا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004QBCO.jpg

اس موقع پر، جناب یادو نے وزیر اعظم کی ‘ایک پیڑما ں کے نام’ یا ‘پلانٹ 4 مدر’ تحریک کی ملک گیر اپیل جو اس سال عالمی یوم ماحولیات یعنی 5 جون کو شروع کی گئی تھی، کے تحت آئی آئی ٹی دہلی کیمپس میں ایک پودا بھی لگایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005SHQQ.jpg

یو جی سی،اے آئی سی ٹی ای،آئی آئی ٹیز اور ملک بھر کے تعلیمی ادارے آئیڈیاز فور لائف آئیڈیاتھن( Ideas4LiFEIdeathon )کی اپیل  کو طلباء، محققین اور تعلیمی برادری میں پھیلانے میں اہم کردار ادا کریں گے اور ماحول دوست طرز زندگی کو اپنانے سے متعلق جدید شہری مرکوز خیالات اور ٹیکنالوجیز میں تعاون کریں گے۔ آئیڈیاز فور لائف آئیڈیاتھن، مشن لائف کے سات موضوعات  یعنی پانی بچائیں، توانائی بچائیں، کچرے کو کم کریں، ای ویسٹ کو کم کریں، پلاسٹک کے واحد استعمال کو نہ کہیں، پائیدار خوراک کے نظام کو اپنائیں، اور صحت مند طرز زندگی کو اپنائیں، کا احاطہ کرتا ہے۔

یونیسیف ،مشن لائف کے نفاذ میں ایک فعال شراکت دار رہا ہے۔ایم او ای ایف سی سی نے یونیسیف  YuWaah کے تعاون سے اختراعی آئیڈیاز جمع کرانے، اس کے انتظام اور اندراجات سے متعلق مزید کارروائی کے لیے ایک جامع آئیڈیاز فور لائف پورٹل تیار کیا ہے۔

لانچنگ تقریب میں سکریٹری (ای ایف اینڈ سی سی)، محترمہ لینا نندن، چیئرمین، یونیورسٹی گرانٹس کمیشن، پروفیسر ممیدالا جگادیش کمار، چیئرمین، آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، پروفیسر ٹی جی سیتارام؛ ڈائرکٹر، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دہلی، پروفیسر رنگن بینرجی سمیت سرکاری اور تعلیمی اداروں کے دیگر سینئر معززین نے شرکت کی۔ اس تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں کے 1000 سے زائد طلباء، ریسرچ اسکالرز اور اکیڈمک فیکلٹی  کی بھرپور شراکت داری  دیکھی گئی۔

***********

 

 

ش ح – م م – م ش

U. No.8966


(Release ID: 2038865) Visitor Counter : 58