عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایک اعلیٰ اختیاری میٹنگ میں سول سروسز صلاحیت سازی کے لئے قومی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لیا
ڈیڑھ سو سول سروس تربیتی اداروں کو این ایس سی ٹی آئی کی تصدیق فراہم کی جائے گی
ڈاکٹر جتیندر سنگھ امرت گیان کوش اور دیگر اقدامات کا آغاز کریں گے
Posted On:
29 JUL 2024 6:53PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت (آزاد چارج)، ارضیاتی علوم کے وزیر مملکت (آزادچارج)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت، محکمے شکایات عامہ اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج سول سروسز صلاحیت سازی کے قومی پروگرام۔ مشن کرم یوگی کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر آر ۔ بالا سبرامنیم۔ممبر ایچ آر کیپسٹی بلڈنگ کمیشن (سی بی سی) بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ حکومت ہند میں تقریبا اکتیس لاکھ ملازمین کو مشن کرم یوگی کے تحت ٹریننگ دی جارہی ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ سول سروسز ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس (این ایس سی ٹی آئی) کے لئے قومی معیارات شروع کرنا انسٹی ٹیوٹ کی سطح پر صلاحیت سازی کے عمل کو معیار بند کرنے کی جانب انقلابی اقدام ہے۔
ان کوششوں کے تحت صلاحیت سازی کا کمیشن بارہ اگست 2024 کو سول سروسز ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس کنونشن کا اہتمام کررہا ہے جس میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ مہمان خصوصی ہوں گے۔
کنونشن کا ایک لیدی مقصد کورسوں کو گورنمنٹ آن لائن ٹریننگ (آئی جی او ٹی ) پلیٹ فارم پر ڈیجیٹل بنانا ہے اور ٹریننگ کے متن اور مواد کو ڈیجیٹل رسائی کو بڑھانا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ کنونشن کے دوران امرت گیان کوش سمیت متعدد اقدامات کا آغاز کریں گے۔ امرت گیان کوش نالج بینک کے طور پر وضع کیا گیا ہے جو سیکھنے کے وسائل کو شیئر کرنے کے لئے ہے۔ صلاحیت سازی کمیشن کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔
*****
U.No:8938
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2038761)
Visitor Counter : 43