الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
ڈیجیٹل انڈیا انیشی ایٹو: نیشنل ای گورننس ڈویژن نے ڈیجیٹل گورنمنٹ سینئر لیڈرز پروگرام کے لیے آئی آئی ایم بنگلور کے ساتھ شراکت داری کی
یہ پروگرام عوامی خدمات کی فراہمی، شہریوں کی شمولیت اور تنظیمی اثرپذیری کے موضوعات پر ڈیجیٹل حکومت کے فوائد اور ممکنہ اثرات سے آگاہ کرے گا
تمام سرکاری سطحوں پر متعلقہ مہارتوں کو فروغ دینے کے لیے 6 روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے
Posted On:
29 JUL 2024 6:30PM by PIB Delhi
ڈیجیٹل انڈیا کے وژن سے آہنگ وزارت الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی (ایم ای آئی ٹی وائی) نیشنل ای گورننس ڈویژن (این ای جی ڈی) کی استعداد کار بڑھانے کی اسکیم کے ذریعے ڈیجیٹل گورننس کے لیے مربوط اور معیاری نقطہ نظر کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس مشن کے تحت کلیدی پہل میں سے ایک ڈیجیٹل گورنمنٹ سینئر لیڈرز پروگرام (ڈی جی ایس ایل پی) ہے جس کا مقصد سینئر سرکاری عہدیداروں کو سرکاری شعبے میں ڈیجیٹل تبدیلی کی قیادت کرنے کے لیے ضروری معلومات کے ساتھ بااختیار بنانا ہے۔
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ بنگلور (آئی آئی ایم بنگلور) کے تعاون سے 29 جولائی سے 3 اگست 2024 تک اس پروگرام کا نیا ایڈیشن 6 روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس ورکشاپ میں مرکزی وزارتوں اور ریاستی محکموں دونوں کے عہدیدار شرکت کر رہے ہیں۔
29 جولائی، 2024 کو ہونے والے افتتاحی اجلاس میں این ای جی ڈی، ایم ای آئی ٹی وائی اور آئی آئی ایم بنگلور کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی، جس سے اس اہم تربیتی اقدام کا آغاز ہوا۔ ڈی جی ایس ایل پی ایک محتاط انداز میں تیار کردہ پروگرام ہے جس کا مقصد شرکاء کو عوامی خدمات کی فراہمی، شہریوں کی شمولیت اور تنظیمی اثرپذیری پر ڈیجیٹل حکومت کے فوائد اور ممکنہ اثرات سے آگاہ کرنا ہے۔ یہ بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل گورننس منصوبوں کے انتظام میں معاصر مسائل کو بھی حل کرتا ہے اور کامیاب نفاذ اور درپیش چیلنجوں سے بصیرت کا اشتراک کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یہ اکتوبر 2022 میں اپنے قیام کے بعد سے ڈی جی ایس ایل پی کا چوتھا بیچ ہے۔
یہ پہل ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت وسیع تر صلاحیت سازی اسکیم کا حصہ ہے، جس کا مقصد تمام سرکاری سطحوں پر متعلقہ مہارتوں کو فروغ دینا ہے۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 8952
(Release ID: 2038752)
Visitor Counter : 50