وزارت دفاع
ایم ایس ایم ایز کے لئے کیپٹل مارکیٹ تک رسائی کو آسان بنانے کی خاطر ایم او ڈی اور این ایس ای کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط
Posted On:
29 JUL 2024 5:29PM by PIB Delhi
وزارت دفاع اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج آف انڈیا لمیٹڈ (این ایس ای) نے 29 جولائی 2024 کو ایم ایس ایم ایز کے لئے کیپٹل مارکیٹ تک رسائی کی سہولت فراہم کرنے کی خاطر ایک مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ اس مفاہمت نامے پر دفاعی سکریٹری جناب گردھر ارامانے کی موجودگی میں دفاعی پیداوار کے محکمہ کے ایڈیشنل سکریٹری اور این ایس ای کےمنیجنگ ڈائریکٹرنے دستخط کیے۔ اس مفاہمت نامے کا مقصد دفاعی شعبے میں ایم ایس ایم ایز کو این ایس ای پلیٹ فارم 'این ایس ای ایمرج' کے ذریعے مؤثر اور شفاف طریقے سے اپنی ترقی کے منصوبے کے لیے پیداواری سرمایہ اکٹھا کرنے کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ پلیٹ مختلف قسم کے سرمایہ کاروں سے ایکویٹی کیپٹل اکٹھا کرنے کے لیے نئے اور قابل عمل متبادل پیش کرے گا۔
ایم او یو پانچ سال کی مدت کے لیے نافذ العمل رہے گا، جس کے دوران ڈی ڈی پی اور این ایس ای سیمینارز، ایم ایس ایم ای کیمپس، نالج سیشنز، روڈ شوز اور ورکشاپس کے ذریعے ایک وسیع بیداری مہم چلائیں گے، تاکہ این ایس ای ایمرج پلیٹ فارم پر فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے وزارت دفاع کے ساتھ منسلک کارپوریٹس کی رہنمائی کی جا سکے۔ این ایس ای ، ایم ایس ایم ایز کو بچولیوں جیسے کاروباری بینکوں ، رجسٹرار، ٹرانسفر ایجنٹ، ڈپازٹریز وغیرہ کے ساتھ رابطہ قائم کرنے میں بھی مدد کرے گا ،اور کیپٹل مارکیٹ، کیپٹل اکٹھا کرنے کے طریقہ کار اور ریگولیٹری تعمیل اور ضرورت کے بارے میں رہنمائی کرے گا۔ یہ ایم او یو ایم ایس ایم ایز اور دفاعی شعبے میں ابھرتی ہوئی کمپنیوں کو اپنے کاروباری کاموں کو بڑھانے، نئی منڈیوں کی تلاش اور اپنی آر اینڈ ڈی سرگرمیوں کے لئے فنڈ حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔
************
U.No:8930
ش ح۔و ا۔ق ر
(Release ID: 2038704)