بجلی کی وزارت
کارکردگی کا مظاہرہ کریں ، حاصل کریں اور تجارت کریں (پی اے ٹی) اسکیم
Posted On:
29 JUL 2024 4:09PM by PIB Delhi
پی اے ٹی اسکیم 2012 میں شروع کی گئی تھی۔ اب تک، اسکیم کے تحت 13 سیکٹرز کے 1333 نامزد صارفین کو توانائی کے تحفظ کے اہداف دیے گئے ہیں۔ یہ اہداف تین سال کی مدت کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔ سال 23-2022کے دوران، پی اے ٹی کے تحت مندرجہ بالا یونٹس نے 25.77 ملین ٹن تیل کے برابر (ایم ٹی او ای) کی بچت کی ہے، جو ان کی کل سالانہ توانائی کی کھپت کا تقریباً 8 فیصد ہے۔
ملک میں اب تک 11,127 امیدواروں کو انرجی آڈیٹر کے طور پر سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔
فی الحال، تھرمل پاور پلانٹس، ریفائنریز، آئرن اینڈ اسٹیل، اور ٹیکسٹائل انڈسٹریز سمیت 13 توانائی سے متعلق شعبوں کے تحت نامزد صارفین کارکردگی کا مظاہرہ کریں ، حاصل کریں اور تجارت کریں (پی اے ٹی) اسکیم کے تحت آتے ہیں۔ جون 2023 میں کاربن کریڈٹ ٹریڈنگ اسکیم (سی سی ٹی ایس) کے متعارف ہونے کے ساتھ، ان میں سے 9 سیکٹر جو کہ گرین ہاؤس گیس کے اخراج کی شدت رکھتے ہیں، بشمول ریفائنریز، آئرن اور اسٹیل پلانٹس، اور ٹیکسٹائل کی صنعتیں مالی سال 27-2026 تک آہستہ آہستہ سی سی ٹی ایس میں منتقل ہو جائیں گی۔ باقی چار توانائی کے شعبے بشمول تھرمل پاور پلانٹس پی اے ٹی اسکیم کے تحت آتے رہیں گے۔ پی اے ٹی اسکیم کے تحت توانائی کے آڈٹ کے ذریعے نئی توانائی پر مبنی صنعتوں کا اضافہ ایک مسلسل عمل ہے۔
یہ اطلاع بجلی کے وزیر مملکت جناب شری پد نائک نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
************
U.No:8925
ش ح۔و ا۔ق ر
(Release ID: 2038605)
Visitor Counter : 56