عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی)، نئی دہلی میں  15 سے 26 جولائی 2024 تک بنگلہ دیش کے سول سروینٹس کے لیے 72 واں صلاحیت سازی کا پروگرام کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا


مختلف وزارتوں سے بنگلہ دیش سول سروس کے 45 افسران نے مسوری اور دہلی میں 2 ہفتے کے پروگرام میں حصہ لیا

این سی جی جی  میں  سال 2014-2024 تک، 2700 سینئر اور درمیانے درجے کے سول سروینٹ افسروں  نے صلاحیت سازی کے پروگراموں میں شرکت کی

Posted On: 28 JUL 2024 11:21AM by PIB Delhi

بنگلہ دیش کے سول سروینٹس کے لیے دو ہفتے کا 72 واں صلاحیت سازی پروگرام (سی بی پی)، جس کا اہتمام نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) نے وزارت خارجہ  کے اشتراک سے کیا تھا، نئی دہلی میں اختتام پذیر ہوا۔ اس پروگرام میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، سینئر اسسٹنٹ کمشنرز، ریونیو ڈپٹی کمشنرز  اور  اپ ضلع ادھیکاریوں کے طور پر خدمات انجام دینے والے 45 افسران نے شرکت کی  اور یہ 15-26 جولائی 2024 کو مسوری اور نئی دہلی میں منعقد ہوا۔ وزارت خارجہ کے ساتھ شراکت داری میں، این سی جی جی نے بنگلہ دیش، کینیا، تنزانیہ، تیونس، سیشلز، گامبیا، مالدیپ، سری لنکا، افغانستان، لاؤس، ویتنام، نیپال، بھوٹان، میانمار، ایتھوپیا، اریٹیریا  اور کمبوڈیا سمیت 17 ممالک کے سول سروینٹس  کو تربیت فراہم کرائی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BIVS.jpg

اختتامی اجلاس سے این سی جی جی کے ڈائریکٹر جنرل اور انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے ( ڈی اے آر پی جی) کے سکریٹری جناب  وی سری نواس نے خطاب کیا۔ اپنے اختتامی خطاب میں،  جناب وی سری نواس نے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ترقیاتی شراکت داری کی تعریف کی  اور پروگرام نے بنگلہ دیش سول سروس کے افسران کو حکمرانی کے نئے نمونوں اور اقدامات کے ساتھ بااختیار بنایا ہے۔ 2014-2024 تک وزارت خارجہ کے تعاون سے اور ڈھاکہ میں ہندوستانی مشن کے قریبی تعاون سے، این سی جی جی نے 2700 بنگلہ دیشی سول سروینٹس کے لیے صلاحیت سازی کے پروگرام منعقد کیے ہیں۔

اختتامی سیشن کے دوران، شرکاء کے چار گروپوں نے اہم موضوعات : بنگلہ دیش میں یونیورسل پنشن اسکیم، وزیر اعظم کے دس خصوصی اقدامات، اچھی حکمرانی کے لیے پانچ ٹولز  اور اسمارٹ بنگلہ دیش: خوشحالی کا راستہ پر پریزینٹیشن دی۔ کورس کوآرڈینیٹر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اے پی سنگھ نے استقبالیہ خطبہ پیش کیا،  جس میں دو ہفتے کے پروگرام کا ایک جائزہ پیش کیا گیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ پروگرام بنگلہ دیش کے درمیانی کیریئر کے افسران کے لیے دونوں ممالک کے گڈ گورننس ماڈلز اور تجربات کا تبادلہ کرنے کے لیے ایک قابل قدر پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔ صلاحیت سازی کے پورے پروگرام کی نگرانی کورس کوآرڈینیٹر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اے پی سنگھ ،ایسوسی ایٹ کورس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر مکیش بھنڈاری  اور این سی جی جی صلاحیت سازی ٹیم  کے پروگرام اسسٹنٹ جناب برجیش بشٹ نے کی۔ این سی جی جی کی چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر  محترمہ پرسکا پولی میتھیو بھی  اس موقع پر موجود تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023PVG.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-8863

                          


(Release ID: 2038094) Visitor Counter : 58