کامرس اور صنعت کی وزارتہ

کامرس سکریٹری نے 14ویں برکس وزرائے تجارت کی میٹنگ میں شرکت کی


کامرس سکریٹری نے میٹنگ میں ڈبلیو ٹی او کے ترقیاتی پہلو، گلوبل ویلیو چین سے منسلک عصری مسائل، ای کامرس اور لاجسٹک دستاویزات کا ڈیجیٹلائزیشن، خصوصی اقتصادی زونز اور ایم ایس ایم ای میں تعاون پر اپنی توجہ مرکوز کی

کامرس سکریٹری نے برابری، کھلے پن، شمولیت، اتفاق رائے، باہمی احترام اور افہام و تفہیم کے برکس جذبے کی مضبوط حمایت کی

Posted On: 28 JUL 2024 10:39AM by PIB Delhi

کامرس سکریٹری جناب سنیل برتھوال نے 26 جولائی 2024 کو روسی فیڈریشن کی برکس صدارت کے تحت منعقدہ 14ویں برکس تجارت کے وزراء کی میٹنگ میں شرکت کی۔ اس سال برکس کی تھیم ’’منصفانہ عالمی ترقی کے لیے کثیرالجہتیت کو مضبوط بنانا‘‘ ہے۔ عصری مسائل پر تجویز پیش کرنے کے لیے روسی صدر کو مبارکباد دیتے ہوئے، جناب سنیل بارتھوال نے برکس کے نئے اراکین (ایران، مصر، ایتھوپیا اور یو اے ای) کا خیرمقدم کیا اور انہیں اس سال بات چیت میں ان کی نتیجہ خیز شرکت پر مبارکباد دی۔

کامرس سکریٹری نے ڈبلیو ٹی او کے ساتھ کثیرالطرفہ تجارتی نظام کو مضبوط بنانے، جوائنٹ ویلیو چینز کے موثر کام، ایم ایس ایم ای کے درمیان تعامل کو وسعت دینے، ڈیجیٹلائزیشن اور ای کامرس پر ہندوستان کی کامیاب کہانی اور خصوصی اقتصادی زونز کے درمیان تعاون کی مطابقت کی ضرورت کا اظہار کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KOCF.png

(فوٹو ای او آئی ، ماسکو سے  حاصل کیا جاسکتا ہے)

کثیرالجہتیت کو مضبوط بنانے کے بارے میں، انہوں نے ڈبلیو ٹی او کے طویل عرصے سے زیر التوا مینڈیٹ معاملات، خاص طور پر، ترقی کے پہلو اور خصوصی اور امتیازی سلوک کا حل تلاش کرنے کی اجتماعی کوششوں کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پبلک اسٹاک ہولڈنگ کے مستقل حل، دو درجے والے تنازعات کے تصفیے کے نظام کی تشکیل، ڈبلیو ٹی او کے اصولوں اور مقاصد پر مبنی ڈبلیو ٹی او اصلاحات سمیت مسائل کو حل کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا، جس سے ابھرتی ہوئی  معیشت کی ترقیاتی ضروریات کو مزید جوابدہ بنایا جا سکے،سال 2025 میں تنظیم کے 30 سال مکمل ہونے سے پہلے ڈبلیو ٹی او میں کم از کم 30 آپریشنل بہتری لاتے ہوئے ’’30  فار 30‘‘کے ذریعے ڈبلیو ٹی او کو متحرک کیا جاسکے۔

انہوں نے سبز منتقلی اور آب و ہوا کی لچک کے لیے سستی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز تک رسائی کو اہم بنانے کے لیے تعاون پر زور دیا۔ تجارت کو متاثر کرنے والے یکطرفہ اقدامات سے  متعلق آب و ہوا پر کامرس سکریٹری نے تشویش کا اظہار کیا کیونکہ ایسے اقدامات خصوصی کثیرالطرفہ ماحولیاتی معاہدوں اور خلاف ورزی کرنے والے این ڈی سی اصولوں کے تحت حقوق اور ذمہ داریوں کو منسوخ کرتے ہیں اور سی بی ڈی آر اصولوں کو نظر انداز کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JT3Z.png

کامرس سکریٹری نے ایم ایس ایم ای  سے متعلق پیش رفت اور گلوبل ویلیو چینز کے ساتھ ان کے انضمام کی اہمیت کا بھی ذکر کیا۔سال 2023 میں ہندوستان کی صدارت کے دوران جاری کردہ ایم ایس ایم ای کے لیے معلومات تک رسائی کو بڑھانے کے واسطے کارروائی کے لئے جے پور اپیل کا اعادہ کرتے ہوئے، انھوں نے برکس اراکین کے درمیان ایم ایس ایم ای سے متعلق کچھ بنیادی معلومات کو مرتب کرنے کی کوششوں کے ذریعے اس اقدام کو آگے بڑھانے کے لیے روسی  صدرارت کی تعریف کی۔  ایم ایس ایم ای کے برکس ممبران کا ایک لازمی حصہ  ہونے کا ذکر کرتے ہوئے  کامرس سکریٹری نے ایم ایس ایم ای کے لیے نتائج پر مبنی مدد کے لیے تعاون اور اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت کا اظہار کیا، جن میں  تحقیق اور ترقی، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مشترکہ منصوبوں کے ساتھ ساتھ کاروباری ترقی کے مواقع کی شکل میں تعاون کی تلاش شامل ہیں۔

آخر میں، کامرس سکریٹری نے برکس ممالک کے مشترکہ روشن مستقبل کے لیے ہمدردی،رحم دلی اور افہام و تفہیم کے اصولوں کے تحت چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے لچک، اتحاد اور شفافیت کے ساتھ باہمی تعاون کی کوششوں اور عزم کی اہمیت پر زور دیا۔

تجارت کے وزرا کی میٹنگ  میں  پہلے بیان کیے گئے مختلف امور سے متعلق مشترکہ اعلامیہ اور 6 نتائج کی دستاویزات کی توثیق کی گئی۔

اس کے علاوہ برکس ٹی ایم ایم کے موقع پر، کامرس سکریٹری نے اقتصادی ترقی کے وزیر میکسم ریشیٹ نکوف، بورڈ  آف ٹریڈ کے ممبر (وزیر) ، یوریشین اکنامک کمیشن آندرے سلیپنیف، صنعت و تجارت کے نائب وزیر الیکسی گرزدیو اور ایف ایس وی پی ایس  کے سربراہ سرگئی ڈینک ورٹ، رشین فیڈریشن کے ساتھ ساتھ  جنوبی افریقہ کے تجارت، صنعت اور مسابقت کےمحکمے کے  نائب وزیر   ، زوکو گوڈلیمپی یو اے ای  کے غیر ملکی تجارت وزیر مملکت  ثانی بن احمد الزیودی کے  سربراہ کے ساتھ دو طرفہ م  میٹنگوں میں شرکت کی، جن میں دو طرفہ تجارتی معاملات کے جلد حل  کے لیے مختصراً بات چیت کی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-8861

                          



(Release ID: 2038083) Visitor Counter : 8


Read this release in: Marathi , Tamil , English , Hindi