ریلوے کی وزارت

20-2019 سے 2023-24 کے دوران ہندوستانی ریلوے کے بیڑے میں 6511 نئے جنرل کوچز شامل کئے جائیں گے


10,000 نان اے سی کوچ تیار کئے جائیں گےجن میں  جنرل کلاس اور سلیپر کلاس کوچز شامل ہیں،جس کی منصوبہ بندی ہندوستانی ریلوے نے کی ہے

Posted On: 26 JUL 2024 7:14PM by PIB Delhi

گزشتہ پانچ سالوں یعنی 2019-20 سے 2023-24 کے دوران ہندوستانی ریلوے کے بیڑے میں کل 6511 نئے جنرل کوچز شامل کیے گئے ہیں۔

امرت بھارت خدمات

امرت بھارت خدمات، جن میں جدید ترین ٹیکنالوجی ہے، جدید خصوصیات سے لیس ہیں جیسے بنا جھٹکوں کے سفر کے لیے نیم مستقل کپلر، افقی سلائیڈنگ کھڑکیاں، فولڈ ایبل اسنیک ٹیبل اور بوتل ہولڈرز، موبائل ہولڈرز وغیرہ، کو ہندوستانی ریلوے نے متعارف کرایا ہے۔ اس وقت 4 امرت بھارت ایکسپریس خدمات یعنی 15557/58 دربھنگا-آنند وہار (ٹی ) ایکسپریس اور 13433/13434 مالدہ ٹاؤن – ایس ایم وی ٹی  بنگلورو ایکسپریس، ہندوستانی ریلوے نیٹ ورک پر چلائی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ، ٹرین خدمات کا تعارف، بشمول امرت بھارت خدمات، بھارتی ریلوے  پر ٹریفک جواز، آپریشنل فزیبلٹی، وسائل کی دستیابی وغیرہ سے مشروط ایک جاری عمل ہے۔

 

میل/ایکسپریس ٹرینوں کی تشکیل کے بارے میں موجودہ پالیسی، 22 بوگیوں والی ٹرین میں 12 (بارہ) جنرل کلاس اور سلیپر کلاس نان اے سی کوچز اور 08 (آٹھ) اے سی کوچز فراہم کرتی ہے، اس طرح مسافروں کے لیے زیادہ سہولیات  فراہم کی جاتی ہیں ۔ جنرل اور نان اے سی سلیپر کوچز کا استعمال بھی اس میں شامل ہے۔ ٹرین خدمات کو چلانے کے لیے فی الحال جتنی تعداد میں کوچز کا استعمال کیا جا رہا ہے، ان میں سے دو تہائی نان اے سی اور ایک تہائی اے سی کی مختلف قسمیں ہیں۔ بڑھتی ہوئی مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے، بھارتی ریلوے  نے 10,000 نان اے سی کوچز بنانے  کا منصوبہ بنایا ہے،جن میں جنرل کلاس اور سلیپر کلاس کوچز  بھی شامل ہیں۔

سفر سے متعلق مختلف صلاحیتیں مختلف عوامل پر منحصر ہیں  جن  میں راستہ، سروس کی فریکوئنسی وغیرہ شامل ہیں۔

 

یہ معلومات  ریلوے، اطلاعات و نشریات اور الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

************

ش ح۔ا م  ۔ م  ش۔

 (U: 8843)



(Release ID: 2037794) Visitor Counter : 33