صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

راشٹرپتی بھون میں ای-اُپہار پورٹل کے ذریعے صدور کو موصول منتخب تحائف والی اشیاء کی نیلامی

Posted On: 26 JUL 2024 7:25PM by PIB Delhi

راشٹرپتی بھون ای اُپہار نامی آن لائن پورٹل کے ذریعے صدر اور سابق صدور کو مختلف مواقع پر پیش کیے گئے منتخب تحائف والی اشیاء کی نیلامی کرے گا۔ اس  پورٹل كا آغاز ہندوستان کی صدر محترمہ دروپدی مرمو نے 25 جولائی 2024 کو اپنی صدارت کے دو سال مکمل ہونے پر  کیا تھا۔

پہلے مرحلے میں 250 کے قریب شاندار تحائف نیلام کیے جائیں گے۔ ٹینڈر 5 اگست سے 26 اگست 2024 تک کھلا رہے گا۔

دلچسپی رکھنے والے لوگ  بولی https://upahaar.rashtrapatibhavan.gov.in/ پر درج ذیل مراحل پر عمل کرتے ہوئے لگا سکتے ہیں۔

· اپنے پروفائل کی تفصیلات درج کریں۔

· آدھار کی تصدیق کروائیں۔

· اپنی پسندیدہ اشیاء کے لیے بولی لگائیں۔

· اپنی بولی کی حیثیت کو باقاعدگی سے چیک کریں۔

· اپنی مطلوبہ شے کے لیے سب سے زیادہ بولی لگانے والا بننا مقصود

آن لائن طریقوں سے ادائیگی کریں۔

اس اقدام کا مقصد نہ صرف شہریوں کی شمولیت کو بڑھانا بلکہ نیک مقصد کی حمایت کرنا ہے۔ نیلامی سے حاصل ہونے والی تمام رقم ضرورت مند بچوں کی مدد کے لیے عطیہ کی جائے گی۔

نیلامی کے لیے رکھے گئے تحفے کی اشیاء راشٹرپتی بھون میوزیم میں عوام کے دیکھنے کے لیے دستیاب ہوں گی۔

زائرین میوزیم کے ٹکٹ  https://visit.rashtrapatibhavan.gov.in/ کے ذریعے بک کر سکتے ہیں اور منگل تا اتوارصبح 9:30 بجے سے شام 5:00 بجے کے درمیان نمائش کو دیکھ سکتے ہیں۔

******

U.No:8842

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2037768) Visitor Counter : 12