وزارت اطلاعات ونشریات

سی بی سی نے سری فورٹ آڈیٹوریم، دہلی میں ’کارگل وجے دیوس‘ کی سلور جوبلی پر تصویری نمائش کا اہتمام کیا


نمائش کارگل جنگ کے دوران فوجیوں کی غیر معمولی ہمت اور بہادری کو ظاہر کرتی ہے

کارگل جنگ کے دوران ہندوستانی افواج کے مختلف لمحات کی نایاب تصاویر دیکھنے والوں کو فخر کا احساس کراتی ہیں

Posted On: 26 JUL 2024 4:05PM by PIB Delhi

’کارگل وجے دیوس‘ کی سلور جوبلی کے موقع پر، ’کارگل وجے دیوس: رجت جینتی،‘ کے عنوان سے ایک نمائش کا آج سری فورٹ آڈیٹوریم، نئی دہلی میں افتتاح کیا گیا۔ سنٹرل بیورو آف کمیونی کیشن، وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام یہ نمائش 26 جولائی 2024 سے 31 جولائی 2024 تک صبح 10.00 بجے سے شام 6.00 بجے تک سری فورٹ آڈیٹوریم (مین فوئر)، اگست کرانتی مارگ، نئی دہلی میں منعقد کی جا رہی ہے۔ افتتاحی تقریب میں دیگر زائرین کے ساتھ اسکول کے طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019EBB.jpg

اس نمائش کا مقصد ان بہادر سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے کارگل جنگ کے دوران غیر معمولی بہادری اور لگن کا مظاہرہ کیا اور اس طرح ہمارے ملک کی خودمختاری کا دفاع کیا۔ یہ نمائش تاریخی تصاویر، ویڈیوز، انٹرایکٹو ڈسپلے، اسکول کے بچوں کے لیے کوئز مقابلہ اور مختلف اسکولوں میں مضمون نویسی کے مقابلوں کی نمائش کو دکھاتی ہے، جس سے ہماری مسلح افواج کی قربانیوں کے بارے میں بصیرت حاصل ہوتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024EA8.jpg

یہ نمائش حب الوطنی کے جذبے کو پروان چڑھائے گی اور ہماری مسلح افواج کی خدمات کے بارے میں گہرا ادراک پیدا کرے گی۔ یہ اسکول کے نصاب اور اقدار کے ساتھ منسلک ایک قابل قدر تعلیمی تجربہ پیش کرتی ہے۔ یہ اہم موقع نہ صرف زائرین کے علم میں اضافہ کرے گا بلکہ انہیں بہادری اور لچک (ریزیلینس) کی کہانیوں سے بھی متاثر کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00426AM.jpg

***

ش ح۔م م۔ م  ر

 (U: 8802)



(Release ID: 2037536) Visitor Counter : 13