نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
کرگل وجے دیوس کی 25سال پورا ہونے کے موقع پر راجیہ سبھا کے چیئرمین کے مشاہدات کا متن
Posted On:
26 JUL 2024 11:28AM by PIB Delhi
معزز ممبران، شکر گزار قوم 25 ویں کرگل وجے دیوس منا رہی ہے ، اور اس ناقابل شکست جرأت اور شجاعت کو یاد کررہی ہے جو کرگل جنگ کے دوران ہندوستانی مسلح افواج کی جانب سے دکھائے گئے تھے۔ اس موقع پر یہ ایوان ہماری مسلح افواج کے مصمم ارادوں اور عزم کے علاوہ ان کی غیرمعمولی بہادری کے لیے انہیں سلام پیش کرتا ہے، جنہوں نے کرگل کے نامساعد حالات اور کرگل کے دشوار گزار علاقوں کے باوجود دشمن پر شاندار فتح حاصل کی۔
یہ ایوان ان بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے جنہوں نے کرگل جنگ کے دوران ہمارے ملک کے دفاع اور ملک کی علاقائی سالمیت کے تحفظ میں اپنی جانیں قربان کیں۔
اب میں معزز ممبران سے درخواست کروں گا کہ جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے بہادر سپاہیوں کے اعزاز میں کھڑے ہوکر خاموشی اختیار کریں۔
********
ش ح۔ح ا۔ع ن
(U: 8778)
(Release ID: 2037302)
Visitor Counter : 59