وزارت دفاع

کارگل جنگ میں فوجیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان


‘کارگل جنگ کے صحیح اسباق کو تقویت دی جانی چاہیے’

Posted On: 25 JUL 2024 4:29PM by PIB Delhi

چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے کارگل جنگ کی 25 ویں برسی کے موقع پر مسلح افواج کے تمام رینکوں کو اپنی مبارکباد دی  اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

 سی ڈی ایس نے اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ کارگل جنگ میں بہادروں کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا ‘‘یہ نہ صرف فوجیوں بلکہ ملک کے نوجوانوں کی آنے والی نسلوں کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا اور انہیں تحریک دیتا رہے گا۔’’

 کارگل جنگ کی انفرادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے، سی ڈی ایس نے کہا، جنگ میں نہ صرف فوجیوں کے لیے بلکہ تمام ایسے لوگوں کے لیے سبق تھے جو ملک کی سلامتی کے سلسلے میں کام کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ خون بہا کر سیکھے گئے اسباق کو فراموش نہیں کرنا چاہیے، غلطیوں کو نہیں دہرانا چاہیے اور صحیح اسباق کو تقویت دینا چاہیے۔

 مسلح افواج میں جاری اصلاحات کے بارے میں، جنرل انیل چوہان نے اس بات پر زور دیا کہ  تینوں افواج  ایک بڑی اصلاحات کی دہلیز پر ہیں، جو تنظیمی، ساختی، تصوراتی سے لے کر ثقافتی تک ہے۔ انہوں نےکہا ‘‘ان اصلاحات کا بنیادی مقصد لڑائی کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور مسلح افواج کو جنگ  کےلئے  ہر وقت تیار رکھنا ہے۔ ہمیں فرسودہ طریقوں کو چھوڑنے اور نئے طریقوں کو اپنانے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ اصلاحات کی شکل کو ہندوستانی ماحول اور چیلنجوں کی انفرادیت کی عکاسی کرنی چاہیے۔

 اس موقع پر، سی ڈی ایس نے شہریوں کو یقین دلایا کہ مسلح افواج نئی توانائی کے ساتھ پرجوش رہتی ہیں کیونکہ ملک  امرت کال میں  داخل ہوچکا ہے اور وہ  ہندوستان کو ‘وکست بھارت’ بنانے کے لیے ملک کے باقی حصوں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر مارچ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا  گ۔ن ا۔

U- 8730



(Release ID: 2037071) Visitor Counter : 12


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil