عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ  نے کہا ہے کہ ’’63 تقرریاں جو لیٹرل انٹری کے ذریعے کی گئی ہیں  ، ان میں سے 57 افسران مختلف وزارتوں اور محکموں میں کام کر رہے ہیں

Posted On: 24 JUL 2024 6:19PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی   اور ارضیاتی  سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)،  وزیر اعظم کے دفتر ، ایٹمی توانائی کے محکمے  اور  خلاء کے محکمے  ، عملے ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا  ہے کہ  حکومت ہند میں جوائنٹ سکریٹری، ڈائریکٹر اور ڈپٹی سکریٹری کی سطح پر لیٹرل بھرتی، 2018 سے شروع کی گئی  تھی تاکہ  مخصوص شعبے میں  ، ان کے خصوصی علم اور مہارت کو مدنظر رکھتے ہوئے  ، مخصوص اسائنمنٹس کے لیے  ایسے افراد کو مقرر کیا جا سکے ۔ اب تک 63 تقرریاں لیٹرل انٹری کے ذریعے کی گئی ہیں  ، جن میں سے 35 تقرریاں نجی شعبے سے کی گئی ہیں۔ آج لوک سبھا میں ایک غیر ستارہ والے سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے   ، انہوں نے بتایا کہ اس وقت 57 افسران وزارتوں/محکموں میں مختلف عہدوں پر فائز ہیں۔

 

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بھی بتایا کہ دیگر اہل امیدواروں کے ساتھ  ریزرو  زمروں کے اہل امیدواروں پر  بھی غور کیا  گیا ہے۔  البتہ ، واحد پوسٹ پر تقرری کے لیے  ریزرویشن لاگو نہیں ہوتا ۔

*******************

)ش ح۔و ا   ۔  ع ا (

U.No. 8664



(Release ID: 2036505) Visitor Counter : 15


Read this release in: English , Hindi