محنت اور روزگار کی وزارت

مئی 2024 میں ای ایس آئی اسکیم کے تحت 23.05 لاکھ نئے کارکنان کا اندراج کیاگیا


25 سال تک  کی عمر کے11.15 لاکھ نوجوان ملازمین نے نئے رجسٹریشنز تشکیل دئےہیں اس طرح رجسٹریشن کی کل تعداد 48فیصد سے زیادہ  ہوگئی ہے

مئی 2024 میں ای ایس آئی اسکیم میں  4.47 لاکھ خاتون ملازمین اور 60مخنث ملازمین  کا اندراج کیا گیا ہے

مئی 2024 میں ای ایس آئی اسکیم کے تحت 20,110 نئے ادارے رجسٹر کیے گئے ہیں

Posted On: 24 JUL 2024 12:13PM by PIB Delhi

ای ایس آئی سی کے عبوری پے رول اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 23.05 لاکھ نئے ملازمین مئی 2024 کے مہینے میں  شامل کیے گئے ہیں۔

مئی 2024 کے مہینے میں 20,110 نئے اداروں کوای ایس آئی اسکیم کے سماجی تحفظ کے دائرے کے تحت لایا گیا ہے اس طرح مزید کارکنوں کو سماجی تحفظ فراہم کئے جانے کو یقینی بنایا گیا ہے۔

مزید یہ کہ سال بہ سال تجزیہ کی بنیاد پرمئی 2023 کے مقابلے خالص رجسٹریشن میں 14 فیصد کا اضافہ دکھایا گیاہے۔

 

سال بہ سال موازنہ

اسکیم / مد

مئی 2023

مئی 2024

تعداد میں اضافہ

مہینے کے دوران رجسٹرڈ نئے ملازمین کی تعداد

 

20.23 لاکھ

 

23.05 لاکھ

 

2.82 لاکھ

 

 

ماہانہ موازنہ

اسکیم / مد

اپریل 2024

مئی 2024

تعدادمیں اضافہ

مہینے کے دوران رجسٹرڈ نئے ملازمین کی تعداد

 

16.47 لاکھ

 

23.05 لاکھ

 

6.58 لاکھ

 

 

 

 

ماہانہ موازنہ

اسکیم / مد

اپریل 2024

مئی 2024

تعداد میں اضافہ

مہینے کے دوران رجسٹرڈ نئے اداروں کی تعداد

 

18,490

 

20,110

 

1,620

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اعداد و شمار کے ذریعہ ماہ کے دوران شامل کیے گئے کل 23.05 لاکھ ملازمین میں سے 11.15 لاکھ ملازمین جو کل رجسٹریشن کا تقریباً 48.37 فیصدہوتے ہیں ، کا تعلق 25 سال تک کی عمر کے گروپ سے ہے۔

مزید یہ کہ پے رول کے اعداد و شمار کے صنفی تجزیہ سے یہ  پتہ چلتا ہے کہ مئی، 2024 میں خاتون اراکین کا خالص اندراج 4.47 لاکھ رہا ہے۔اس کے علاوہ، مئی، 2024 کے مہینے میں کل 60  مخنث ملازمین (تیسری صنف کے افراد) نے بھی ای ایس آئی اسکیم کے تحت رجسٹریشن کرایا ہے۔ معاشرے کے ہر طبقے تک اس کے فوائد پہنچے اس سے ای ایس آئی سی کے عزم کی تصدیق ہوتی ہے۔

پے رول  اعداد و شمار عبوری ہیں کیونکہ اعداد و شمار کا تشکیل دیا جانا ایک مسلسل  مشق ہے۔

 

***********

ش ح ۔   ش م - م ش

U. No.8630



(Release ID: 2036255) Visitor Counter : 7


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil