اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی بجٹ 25-2024 کے لیے آرآئی این ایلس کے چیف منیجنگ ڈائریکٹر کا بیان

Posted On: 24 JUL 2024 12:05PM by PIB Delhi

راشٹریہ اسپات نگم لمیٹڈ (آرآئی این ایل)، وشاکھاپٹنم جواسٹیل پلانٹ کا کارپوریٹ ادارہ ہے، اسٹیل کی وزارت کے تحت ایک نورتن پبلک سیکٹر انٹرپرائز (پی ایس ای) ہے۔

مرکزی بجٹ 25-2024 پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، آرآئی این ایل  کے سی ایم ڈی جناب اتل بھٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ’’ سال 25-2024 کی  مرکزی  مالی بجٹ میں آندھرا پردیش کی نئی دارالحکومت،کی ترقی کے لئے پولاورم پروجیکٹ، صنعتی نوڈس، اورآندھراپردیش کے پسماندہ لوگوں کی ترقی کے لیے اہم دفعات کوشامل کیا گیاہے۔ان اقدامات سے خطے میں اسٹیل کی کھپت کو نمایاں طور پر فروغ حاصل ہوگا اور علاقائی ترقی کو آگے لے جایا جاسکے گا ۔ مزیدیہ کہ بجٹ میں  شہری ہاؤسنگ، دیہی بنیادی ڈھانچے، سڑکوں کے رابطے، اور ہوائی اڈے کے فروغ پرتوجہ مرکوزکی گئی ہےجس سے بجٹ میں اسٹیل کی صنعت کے لیے ایک مثبت نقطہ نظر پیدا کرتے ہوئے، گھریلو اسٹیل کی کھپت میں مزید اضافہ ہوگا ۔آرآئی این ایل ان منصوبوں کی حمایت اور ملک کی ترقی میں اپنا تعاون دینے کے تئیں پرعزم ہے۔‘‘

*******

ش ح ۔   ش م - م ش

U. No.8629


(Release ID: 2036223) Visitor Counter : 35