بھاری صنعتوں کی وزارت

الیکٹرک موبلٹی پروموشن اسکیم (ای ایم پی ایس) ، 2024


یہ اسکیم ملک میں سبز نقل و حرکت (گرین موبلٹی) اور الیکٹرک وہیکل (ای وی) مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم کی ترقی کو تحریک دیتی ہے

Posted On: 23 JUL 2024 3:37PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں کی وزارت نے گزٹ نوٹیفکیشن 1334 (ای) مورخہ 13 مارچ 2024 کے ذریعے الیکٹرک موبلٹی پروموشن اسکیم (ای ایم پی ایس) 2024 کا آغاز کیا ہے تاکہ ملک میں گرین موبلٹی اور الیکٹرک وہیکل (ای ڈبلیو) مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم کی ترقی کو مزید تقویت ملے۔ اسکیم کی مدت 4 ماہ ہے یعنی یکم  اپریل 2024 سے 31 جولائی 2024 تک جس کی لاگت 500 کروڑ روپے ہے۔

 فنڈ ایلوکیشن اور گاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ تعدادکے اعتبار سے یکم  اپریل 2024 سے 31 جولائی 2024 تک کے دورانیے کے لیے اسکیم  آؤٹ لے کے  بریک اپ  کو  ذیلی اجزاء کے لحاظ سے سپورٹ کیا جائے گا:-

 

نمبر شمار

 اجزا/گاڑیوں کے زمرہ جات

سپورٹ والے الیکٹرک وہیکلز کی  زیادہ سے زیادہ تعداد

کل خرچ (کروڑ میں)

1

ای-2 ڈبلیو

3,33,387

333.39

2

ای-3 ڈبلیو:ای-رکشا/ای-کارٹ

13,590

33.97

3

ای-3ڈبلیو:ایل5

25,238

126.19

 

اوپر کی کل

3,72,215

493.55

 

 

 ای ایم پی ایس  2024 گاڑیوں کی محدود تعداد اور ایک ٹرم لمیٹڈ اسکیم کے ساتھ فنڈ لمیٹڈ ہے، یعنی ڈیمانڈ انسینٹیو کے لیے سبسڈیز ای- 2ڈبلیو اور ای - 3ڈبلیو فروخت اور رجسٹر ہونے کے لئے اس وقت تک اہل ہیں جب تک کہ فنڈز دستیاب ہیں یا سپورٹ والی  گاڑیوں کی تعداد زمرہ کے لحاظ سے بیان کردہ زیادہ سے زیادہ تعداد (اوپر پیرا میں دکھایا گیا ہے)تک پہنچ جائے یا 31 جولائی 2024 تک، ان میں سے جو بھی پہلے پیش  آئے۔ ای ایم پی ایس  2024 اسکیم کے تحت انسینٹیو کے لیے اہل ای ویز کو  ای ایم پی ایس-  2024 سرٹیفکیٹ کی میعاد کے اندر اندر تیار اور رجسٹر کیا جانا چاہیے۔

ڈیمانڈ انسینٹیو کے تحت کل ادائیگی اوپر فراہم کردہ تقسیم کے مطابق 493.55 کروڑ روپے تک محدود ہے۔ اسکیم یا اس کے متعلقہ ذیلی اجزاء کے فنڈز 31 جولائی 2024 سے پہلے ختم ہونے کی صورت میں، اسکیم یا اس کے متعلقہ ذیلی اجزاء کو اسی کے مطابق بند کر دیا جائے گا، اور ای ایم پی ایس- 2024 کے تحت مزید کسی دعوے پر غور نہیں کیا جائے گا۔ جمع کرائے گئے دعوے اسکیم کے تحت پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر نمٹائے جائیں گے۔

**********

ش ح۔ م م ۔ ج

Uno-8610



(Release ID: 2035939) Visitor Counter : 8


Read this release in: English , Hindi , Tamil