وزارت خزانہ

زمینی اصلاحات اور اگلے 3 سالوں میں اس کی تکمیل کے لیے اقدامات کی ترغیب دی جائے گی


قرض کے بہاؤ اور دیگر زرعی خدمات کو آسان بنانے کے لیے دیہی اراضی سے متعلق اقدامات

شہری علاقوں میں زمین کے ریکارڈ کو جی آئی ایس میپنگ کے ساتھ ڈیجیٹائز کیا جائے گا

Posted On: 23 JUL 2024 12:57PM by PIB Delhi

آج پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ 2024-25 پیش کرتے ہوئے، خزانہ اور کارپوریٹ امورکی  مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ زمین سے متعلق اصلاحات اور اقدامات، دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں، مناسب مالی امداد کے ذریعے اگلے 3 سالوں کے اندر مکمل کرنے کے لیے ترغیب دی جائے گی۔ ان اصلاحات میں زمین کی انتظامیہ، منصوبہ بندی اور بندوبست، شہری منصوبہ بندی، استعمال اور عمارت سے متعلق ضمنی قوانین شامل ہوں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FSLJ.jpg

محترمہ سیتا رمن نے وضاحت کی کہ دیہی اراضی سے متعلق کارروائیوں میں تمام زمینوں کے لیے یونک لینڈ پارسل آئیڈینٹی فکیشن  نمبر(یو ایل پی آئی این) یا بھو- آدھار کی تفویض، کیڈسٹرل نقشوں کا ڈیجیٹلائزیشن، موجودہ ملکیت کے مطابق میپ سب –ڈویژنز  کا  سروے، زمین کی رجسٹری کا اثبات اور کسانوں کی رجسٹری سے اسےمنسلک کرنا شامل ہیں۔ یہ اقدامات کریڈٹ فلو اور دیگر زرعی خدمات میں بھی سہولت فراہم کریں گے۔

شہری اراضی سے متعلق اقدامات کے بارے میں وزیر خزانہ نے کہا کہ شہری علاقوں میں زمین کے ریکارڈ کو جی آئی ایس میپنگ کے ساتھ ڈیجیٹل کیا جائے گا۔ پراپرٹی ریکارڈ ایڈمنسٹریشن، اپڈیٹنگ اینڈ ٹیکس ایڈمنسٹریشن کے لیے آئی ٹی پر مبنی نظام قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ شہری بلدیاتی اداروں کی مالی حالت کو بہتر بنانے میں بھی سہولت فراہم کریں گے۔

*****

ش ح۔ م م ۔ ج

Uno-8588



(Release ID: 2035684) Visitor Counter : 10