وزارت دفاع
حکومت فوجیوں، ریٹائرڈ فوجیوں اور ان کے کنبوں کی فلاح وبہبود کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔ دفاع کے وزیر مملکت جناب سنجے سیٹھ کا بیان
Posted On:
21 JUL 2024 9:15PM by PIB Delhi
دفاع کے وزیر مملکت جناب سنجے سیٹھ نے آج فوجیوں، ریٹائرڈ فوجیوں اور ان کے کنبوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وہ 21 جولائی 2024 کو کرگل وجے دیوس کی سلور جوبلی کے موقع پر پٹنہ میں منعقدہ ایک ویر ناری سمان تقریب میں اظہار خیال کررہے تھے۔
جناب سنجے سیٹھ نے کہا کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں حکومت اس بات کے لیے کوششیں کررہی ہے کہ فلاح وبہبود کے اسکیموں کے فائدے صحیح وقت پر ان تک پہنچے اور کوئی بھی ان اسکیموں اور اقدامات سے محروم نہ رہے۔
دفاع کے وزیر مملکت نے ان سبھی بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جنہوں نے کرگل جنگ کے دوران اپنے وطن کے لیے اپنی جانیں قربان کردی تھیں۔ انہوں نے ان بہادر ماؤں کو سلام کیا، جنہوں نے ایسے بہادر بیٹوں کو پیدا کیا، جنہوں نے ملک کی خاطر عظیم قربانیاں دیں۔
فوجیوں کے کنبوں کی بہادر ماؤں کو تحریک کا ایک وسیلہ قرار دیتے ہوئے دفاع کے وزیر مملکت نے کہا کہ ان ماؤں کی حب الوطنی کے جذبے اور عزم مصمم اور خاموش قربانی مستقبل کی نسلوں میں ہمت اور حب الوطنی کے جذبے کو تحریک دیتی رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ح ا۔ت ع۔
U-8515
(Release ID: 2034896)
Visitor Counter : 39