وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے بین الاقوامی میتھس اولمپیاڈ میں بھارت کے ذریعہ پیش کی گئی اب تک کی بہترین کارکردگی کی ستائش کی

Posted On: 21 JUL 2024 5:01PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بین الاقوامی میتھس اولمپیاڈ میں بھارت کی غیر معمولی کارکردگی پر ازحد مسرت اور فخر کا اظہار کیا ہے  جہاں ملک نے اب تک کی بہترین کارکردگی کے ساتھ چوتھا مقام حاصل کیا ہے۔

بھارتی ٹکڑی نے ملک کے لیے چار طلائی تمغے اور ایک نقرئی تمغہ جیتا ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا؛

’’یہ بات ازحد باعث مسرت و باعث فخر ہے کہ بھارت نے بین الاقوامی میتھس اولمپیاڈ میں اپنی اب تک کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھا مقام حاصل کیا ہے۔ ہماری ٹکڑی نے چار طلائی تمغے اور ایک نقرئی تمغہ جیتا ہے۔ اس کارنامے سے متعدد دیگر نوجوانوں کو ترغیب حاصل ہوگی اور ریاضی کو مزید مقبول عام بنانے میں مدد ملے گی۔‘‘

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:8508



(Release ID: 2034793) Visitor Counter : 23