سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
ڈاکٹر وریندر کمار 22 جولائی 2024 کو نئی دہلی میں مختلف نئی صنعتوں اور نجی تنظیموں کے ساتھ معذور لوگوں کو بااختیار بنانے کے محكمے كےدرمیان مفاہمت ناموں پر دستخط کی تقریب كی صدارت کریں گے
معذوری کے متعدد شعبوں میں 70 سے زیادہ مفاہمت ناموں سےمعذورین کو ٹھوس فوائد پہنچیں گے
Posted On:
21 JUL 2024 9:26AM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار مختلف نئی صنعتوں اور پرائیویٹ تنظیموں کے ساتھ معذور افراد کو بااختیار بنانے کے قومی اداروں اور جامع علاقائی مراکز کے درمیان مفاہمت ناموں پر دستخط کی تقریب کی صدارت کریں گے۔
معذوری کے متعدد شعبوں میں 70 سے زیادہ مفاہمت ناموں پر روایتی اور غیر روایتی طور پر دستخط کیے جائیں گے جو ایک جامع معاشرے کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم قدم کی علامت ہوں گے۔ تقریب کا اہتمام ڈی ای پی ڈبلیو ڈی كی طرف سے نئی دہلی میں 22 جولائی 2024 کو کیا جائے گا۔
یہ تعاون محض رسمی معاہدے نہیں ہیں بلکہ حكمت انگیز اتحاد ہیں جو مختلف شعبوں میں معذورین کو ٹھوس فوائد پہنچاتے ہیں۔ یہ کوشش سنگ میل قائم کرے گی اور ایک ایسے معاشرے کی تعمیر میں اہم پیش رفت سامنے لائے گی جہاں ہر کوئی باوقار اور بھر پورزندگی گزار سکے۔
******
ش ح۔رف۔ س ا
U.No:8500
(Release ID: 2034744)
Visitor Counter : 60