کانکنی کی وزارت

کوئلہ اور کانکنی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے حیدرآباد میں معدنیاتی تلاش ہیکاتھون اور نیشنل ڈی ایم ایف پورٹل کا آغاز کیا


معدنیات 2024 تک بھارت کو ’وکست بھارت‘ بنانے میں ایک اہم کردار ادا کریں گی: مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی

Posted On: 20 JUL 2024 4:47PM by PIB Delhi

کوئلہ اور کانکنی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج معدنیاتی تلاش ہیکاتھون کا آغاز کیا جو حیدرآباد میں معدنیات کی تلاش میں اختراعی تکنالوجیوں کے استعمال پر مرتکز ہے۔ اس پروگرا میں بہار کے نائب وزیر اعلیٰ جناب وجے کمار سنہا نے شرکت کی۔ کانکنی کی وزارت کے عہدیداران، ریاستی حکومت کے افسران، سرکاری تنظیموں اور صنعت کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DDRL.jpg

اس ہیکاتھون کا مقصد جیو فزیکل ڈیٹا کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور مشین لرننگ (ایم ایل) جیسی ابھرتی ہوئی تکنالوجیوں کے استعمال کو فروغ دینا، معدنیات کی تلاش کے متعدد ڈیٹا سیٹس جیسے بیس لائن ڈیٹا، دستیاب ایکسپلوریشن ڈیٹا وغیرہ کا انضمام، خصوصاً گہرائی میں موجود/ پوشیدہ خام دھاتوں کے لئے نئے معدنی اہداف کی نشاندہی کرنا ہے۔

تقریب کے دوران، مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے ’’ارضیات اور معدنی وسائل، تلنگانہ کی جھلک‘‘ اور ’’تلنگانہ میں معدنیات – اسپاٹ لائٹس‘‘ کے موضوع پر اشاعت کا اجراء کیا۔ یہ اشاعتیں تلنگانہ کے ارضیاتی محل وقوع  اور ریاست کے معدنیاتی مضمرات پر مرتکز ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002M3EF.jpg

وزیر جناب جی کشن ریڈی نے اہم اور اسٹریٹجک منرل بلاکس کی ای نیلامی کی دوسری اور تیسری قسط کے 08 ترجیحی بولی لگانے والوں کو سرٹیفکیٹ بھی سونپے۔ مرحلہ II اور مرحلہ  III کے تحت کامیابی سے نیلام کیے گئے بلاکس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

این آئی ٹی کے توسط سے مرحلہ II بتاریخ 29 فروری 2024

نمبر شمار

بلاک کا نام

ریاست

ضلع

ایم ایل / سی ایل

ترجیحی بولی لگانے والا

1.

گولی گھاٹ گریفائٹ اور وناڈیئم بلاک

مدھیہ پردیش

بیتول

ایم ایل

شانتی جی ڈی اسپات اور پاور پرائیویٹ لمیٹڈ

2.

گولارہٹی-مالن ہلی نکل، کرومیئم اور پی جی ای بلاک

کرناٹک

حسن

سی ایل

ویدانتا لمیٹڈ

3.

بہیرا – گوریارا گریفائٹ اور بیسمنٹل بلاک

مدھیہ پردیش

سدھی

سی ایل

ونمیر ریسورسز پرائیویٹ لمیٹڈ

4.

کھٹلی چھوٹی گریفائٹ بلاک

مدھیہ پردیش

علی راج پور

سی ایل

کول انڈیا لمیٹڈ

 

این آئی ٹی کے توسط سے مرحلہ III بتاریخ 14 مارچ 2024

نمبر شمار

بلاک کا نام

ریاست

ضلع

ایم ایل/ سی ایل

ترجیحی بولی لگانے والی کمپنی

1.

رپرادیھ-بھُروا گلوکونائٹ بلاک

بہار

روہتاس

سی ایل

رُنگٹا سنز پرائیویٹ لمیٹڈ

2.

کھرچا گلوکونائٹ بلاک

اترپردیش

سون بھدر

سی ایل

شوبھا منرلس

3.

چھوٹیا-نوہتا گلوکونائٹ بلاک

بہار

روہتاس

سی ایل

رُنگٹا سنز پرائیویٹ لمیٹڈ

4.

گنجنا نکل، کرومیئم اور پی جی ای بلاک

بہار

گیا

سی ایل

ویدانتا لمیٹڈ

 

تقریب کے دوران جناب جی کشن ریڈی نے قومی ضلع معدنیاتی فاؤنڈیشن (ڈی ایم ایف) پورٹل کا بھی آغاز کیا۔ یہ پورٹل ملک بھر میں ضلعی معدنی بنیادوں کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے کا ایک مرکزی پلیٹ فارم ہے۔ اس پورٹل کو شروع کرنے کا مقصد ڈی ایم ایف ڈیٹا تک رسائی کو آسان بنانا اور اس کے تحت ہونے والی پیشرفت اور استعمال کا پتہ لگانا ہے۔ یہ پورٹل بہتر شفافیت کے ساتھ ملک میں 645 ڈی ایم ایف کی تفصیلات فراہم کرتا ہے، جس میں سرگرمیوں کی مرکزی مرئیت، پروجیکٹ کی نگرانی، اور متحرک تجزیات کے ساتھ ساتھ مؤثر عمل درآمد کے لیے بہترین طریقوں کا ذخیرہ موجود ہے۔

اس تقریب کے بعد اہم اور اسٹریٹیجک معدنیاتی بلاکوں کی ای نیلامی کے مرحلہ IV کے حوالے سے روڈ شو کا آغاز ہوا، جس کا آغاز این آئی ٹی  کے ذریعہ مؤرخہ 24 جون 2024 کو ہوا۔ اس روڈ شو کا مقصد صنعت کی مصروفیت کو بڑھانا اور ممکنہ بولی لگانے والوں کو اس سے واقف کرانا ہے۔ ای نیلامی کا عمل کانکنی کی وزارت کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ روڈ شو میں ٹرانزیکشن ایڈوائزر ایس بی آئی کیپٹل مارکیٹس لمیٹڈ کی ای-نیلامی کے عمل کی تفصیلات، ای-نیلامی پورٹل فراہم کرنے والے ایم ایس ٹی سی کے ذریعے ای-نیلامی پلیٹ فارم کے استعمال کے لیے رہنما خطوط، اور 21 اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کے بلاکوں کی تکنیکی تفصیلات کے بارے میں بذریعہ ٹیکنیکل ایڈوائزر منرل ایکسپلوریشن اینڈ کنسلٹنسی لمیٹڈ تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی گئیں۔

**********

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:8490



(Release ID: 2034670) Visitor Counter : 18