کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

کیمیکل اورکیمیاوی کھاد کے مرکزی وزیر جناب جگت پرکاش نڈا اور وزیرمملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے "بھارت کافائدہ: ہندوستانی کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل کا مستقبل ہموار کرنا" کے موضوع کے ساتھ انڈیا کیم کے 13ویں ایڈیشن کا آغاز کیا



انڈیا کیم 2024 کاموضوع "بھارت کافائدہ: ہندوستانی کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل کا مستقبل ہموار کرنا" ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 2025 تک ہندوستان کو 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے وژن سے اچھی طرح مطابقت رکھتا ہے: جناب جگت پرکاش نڈا

کیمیکل اور کیمیاوی کھاد کے مرکزی وزیر نے صنعت کے نمائندوں کو یقین دلایا کہ حکومت اس شعبے کو مستحکم کرنے کے لیے ضروری پالیسی مداخلت کے ساتھ آئے گی

سرمایہ کاری کے موافق اصلاحات پر واضح توجہ کے ساتھ، پالیسی کی رکاوٹوں کو دور کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے: محترمہ انوپریہ پٹیل

Posted On: 20 JUL 2024 3:36PM by PIB Delhi

کیمیکل اور کیمیاوی کھاد کے مرکزی وزیر جناب جگت پرکاش نڈا نے آج یہاں کیمیکل اور کیمیاوی کھاد  کی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل کی موجودگی میں "بھارت کافائدہ: ہندوستانی کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل کا مستقبل ہموار کرنا" کے موضوع کے ساتھ انڈیا کیم کے 13ویں ایڈیشن کا آغاز کیا۔ جناب نڈا نے انڈیا کیم کے 13ویں ایڈیشن کے لیے بروشر بھی لانچ کیا۔ محترمہ نویدیتا شکلا ورما، سکریٹری، محکمہ کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل بھی اس موقع پر وزارت کے سینئر افسران اور کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل سیکٹر کے صنعتی نمائندوں کے ساتھ موجود تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RK1A.jpg

کیمیکل اور کیمیاوی کھاد کے مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا نے اس بات کی ستائش کی کہ اس تقریب نے ایک طویل سفر طے کیا ہے اور اب اس سال اکتوبر میں ممبئی میں منعقد ہونے والے اپنے 13ویں ایڈیشن کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انڈیا کیم 2024 کا موضوع "بھارت کافائدہ: ہندوستانی کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل کا مستقبل ہموار کرنا"،  وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 2025 تک ہندوستان کو 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے وژن سے اچھی طرح مطابقت رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سال 2024 ایک اہم سال ہے کیونکہ انڈیا کیم کا 13 واں ایڈیشن ممبئی میں 17تا 19 اکتوبر منعقد ہونے جا رہا ہے۔ جناب جے پی نڈا نے امید ظاہر کی کہ "درآمد، تحقیق اور ترقی اور افرادی قوت کی تربیت پر توجہ دینے کے ساتھ یہ سیکٹر 2047 تک وکست بھارت کے خواب کو پورا کرنے میں اپنا  تعاون پیش کرے گا"۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QP2Y.jpg

جناب جے پی نڈا نے کہا کہ حکومت صنعت کی ترقی کے لیے پرعزم ہے اور اس نے عام طور پر صنعتی ترقی کی حمایت کرنے اور خاص طور پر کیمیکل سیکٹر کو مستحکم کرنے کے لیے متعدد ساختیاتی اصلاحات شروع کی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ شعبہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے صنعت کے نمائندوں کو یہ بھی یقین دلایا کہ حکومت اس شعبے کو مستحکم کرنے کے لیے درکار پالیسی مداخلت کے ساتھ آئے گی۔ جناب جے پی نڈا نے یہ بھی کہا کہ "وزارت ان نتائج کو حاصل کرنے کے لیے پالیسی اقدامات شروع کرے گی جو ممبئی میں ہونے والی بات چیت سے نکلیں گے"۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003D4V8.jpg

اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ انوپریہ پٹیل نے کہا کہ کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل سیکٹر آٹوموٹیو،تعمیرات، الیکٹرانکس، ہیلتھ کیئر، ٹیکسٹائل اور ایف ایم سی جی جیسے اہم شعبوں کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے اقتصادی ترقی میں کیمیکل سیکٹر کے بڑھتے ہوئے تعاون کے ساتھ ساتھ مستقبل کی ترقی کے مواقع پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ "ہندوستان دنیا میں کیمیائی رنگوں اور رنگ سازی کے ساتھ ساتھ زرعی کیمیکل کا دوسرا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے۔ یہ عالمی کیمیائی فروخت میں بھی تقریباً 3 فیصد تعاون کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004LWGU.jpg

محترمہ انوپریہ پٹیل نے کہا کہ "اپنے آغاز سے ہی انڈیا کیم نے مزید سرمایہ کاری لا کر اس شعبے کی ترقی میں تعاون کیا ہے"۔ انہوں نے کہا کہ ہماری صنعت میں سرمایہ کاری اور روزگار پیدا کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "سرمایہ کاری کے موافق اصلاحات پر واضح توجہ کے ساتھ، پالیسی کی رکاوٹوں کو دور کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے"۔ انہوں نے تمام شرکاء پر زور دیا کہ وہ سیکھنے، نیٹ ورک بنانے اور نئے امکانات تلاش کرنے کے مواقع کا بہترین استعمال کریں۔

انڈیا کیم 2024، محکمہ کی اہم تقریب ، ایشیا بحر الکاہل میں صنعت کے سب سے بڑے جامع پروگراموں میں سے ایک ہے جس میں بین الاقوامی نمائش اور کانفرنس شامل ہیں۔ انڈیا کیم کی نمائش کا مقصد ہندوستانی کیمیکل انڈسٹری کے ساتھ ساتھ اس کے مختلف صنعتی حصوں (بشمول کیمیکل، پیٹرو کیمیکل، زرعی کیمیکل وغیرہ) کی بہت بڑی صلاحیت کو ظاہر کرنا اور صنعت کے نمائندوں کے درمیان زمینی بات چیت، بصیرت انگیز خیالات اور اسٹریٹجک تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ ہندوستانی کیمیکل انڈسٹری کی اس وقت قیمت 220 بلین امریکی ڈالر ہے اور توقع ہے کہ 2030 تک 300 بلین  امریکی ڈالراور 2040 تک ایک  ٹریلین تک پہنچ جائے گی۔ یہ صنعت عالمی بے یقینی کے ماحول میں بھی مواقع کا ایک فعال مرکز بنی ہوئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

8488



(Release ID: 2034654) Visitor Counter : 20