وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نریندر مودی نے نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم سے بات کی


وزیر اعظم لکسن نے وزیر اعظم کو دوبارہ منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کی

دونوں رہنماؤں نے مشترکہ جمہوری اقدار اور عوام سے عوام کے روابط پر مبنی دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا

دونوں رہنماؤں نے تجارت، مویشی پروری ، دواسازی، تعلیم، خلا اور دیگر شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے پراتفاق کا اظہار کیا

وزیر اعظم نے ہندوستانی تارکین وطن کے مفادات کا خیال رکھنے کے لیے وزیر اعظم لکسن کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم لکسن نے ان کی سلامتی اور بہبود کی یقین دہانی کرائی

Posted On: 20 JUL 2024 2:37PM by PIB Delhi

زیر اعظم نریندر مودی کو نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم عزت مآب کرسٹوفر لکسن سے ٹیلی فون پر کال موصول ہوئی۔

وزیر اعظم لکسن نے ہندوستان میں عام انتخابات کے بعد دوبارہ منتخب ہونے پر وزیر اعظم مودی کو والہانہ مبارکباد دی۔

یہ ذکر کرتے ہوئے کہ ہندوستان-نیوزی لینڈ کے تعلقات مشترکہ جمہوری اقدار اور قریبی عوامی رشتوں سے وابستہ ہیں، دونوں رہنماؤں نے آنے والے سالوں میں دو طرفہ تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں فریقوں کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی رابطوں سے پیدا ہونے والی رفتار کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے مختلف شعبوں میں باہمی طور پر فائدہ مند دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا، جن میں تجارتی اور اقتصادی تعاون، مویشی پروری، دواسازی، تعلیم، خلا سمیت دیگر شعبوں میں تعاون شامل ہے۔

وزیر اعظم مودی نے نیوزی لینڈ میں ہندوستانی تارکین وطن کے مفادات کا خیال رکھنے کے لیے وزیر اعظم لکسن کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم لکسن نے ان کی سلامتی اور بہبود کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا یقین دلایا۔

دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(



(Release ID: 2034635) Visitor Counter : 23