وزارت دفاع
پیرس اولمپکس 2024میں حصہ لینے والے 117 ہندوستانی کھلاڑیوں میں 24 فوجی اہلکار شامل
اسٹار جیولین تھروئر صوبیدار نیرج چوپڑا ایک بار پھر اعلیٰ اعزازات کے لئے مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں
ہندوستانی دستے نے خواتین فوجی اہلکاروں کی پہلی شرکت کا مشاہدہ کیا۔ حولدار جیسمین لمبوریا اور سی پی او ریتیکا ہڈا شاندار جیت کا ہدف رکھتی ہیں
Posted On:
20 JUL 2024 9:53AM by PIB Delhi
چوبیس (24) مسلح افواج کے اہلکار ان 117 ہندوستانی کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو 26 جولائی 2024 سے شروع ہونے والے پیرس اولمپکس میں قوم کا سر فخر سے بلند کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ان 24 کھلاڑیوں میں 22 مرد ہیں، جن میں اسٹار جیولن تھروئر صوبیدار نیرج چوپڑا بھی شامل ہیں اور دو خواتین ہیں، جو اولمپکس میں خاتون فوجی کھلاڑیوں کی پہلی شرکت کی نشاندہی کرتی ہے۔
ٹوکیو اولمپکس 2020 میں گولڈ میڈل جیتنے والے، صوبیدار نیرج چوپڑا ایک بار پھر اعلی اعزاز کے لیے مقابلہ کریں گے کیونکہ پیرس اولمپکس میں ان کی شرکت غیر معمولی کارکردگی کی وجہ سے ہوئی ہے، جس کے باعث انہوں نے ایشین گیمز2023، ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ2023، ڈائمنڈ لیگ2024، اور پاو نورمی گیمز 2024 ،میں ہر ایک میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔
2022 کامن ویلتھ گیمزمیں کانسہ کا تمغہ جیتنے والی حولدار جیسمین لمبوریا اور ایشین ریسلنگ چیمپین شپ 2023میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والی سی پی او ریتیکا ہوڈا وہ دو خواتین فوجی اہلکار ہیں جو پہلی بار کھیلوں میں حصہ لے رہی ہیں، اور ان کا مقصد تاریخ رقم کرنا ہے۔ وہ بالترتیب باکسنگ اور ریسلنگ میں اپنی کارکردگی پیش کریں گی۔
صوبیدار امیت پنگھل (باکسنگ)؛ سی پی او تجندرپال سنگھ تور (شاٹ پٹ)؛ صوبیدار اویناش مکند سبلے (3000 میٹر اسٹیپل چیس)؛ سی پی او محمد انس یحییٰ، پی او (جی ڈبلیو) محمد اجمل، صوبیدار سنتھوش کمار تملاراسن اور جے ڈبلیو او میجو چاکو کورین (4X400M مینز ریلے)؛ جے ڈبلیو او عبداللہ ابو بکر (ٹرپل جمپ)؛ صوبیدار تروندیپ رائے اور صوبیدار دھیرج بومادیورا (تیر اندازی) اور این بی سب سندیپ سنگھ (شوٹنگ) بھی ان فوجی اہلکاروں میں شامل ہیں جن کا مقصد ملک کا نام روشن کرنا ہے۔ فوجی کھلاڑیوں کی مکمل فہرست درج ذیل ہے:
کھیل
|
رینک اور نام
|
زمرہ
|
تیر اندازی
|
صوبیدار دھیرج بومادیورا
|
ریکرو انفرادی اور ٹیم
|
صوبیدار ترون دیپ رائے
|
صوبیدار پروین رمیش جادھو
|
ایتھلٹکس
|
ایس ایس آر عکس دیپ سنگھ
|
آر ڈبلیو 20 کلو میٹر
|
پی او وکاس سنگھ
|
آر ڈبلیو 20 کلو میٹر
|
ایس ایس آر پرم جیت بشٹ
|
آر ڈبلیو 20 کلو میٹر
|
پی او سورج پنور
|
ریس واکنگ مکسڈ میراتھن
|
صوبیدار اویناس سبلے
|
3000 میٹر ایس سی
|
صوبیدار میجر نیرج چوپڑا
|
جیولن تھرو
|
سی پی او تجندر سنگھ تور
|
مردوں کے شاٹ پٹ
|
جے ڈبلیو او عبد اللہ ابوبکر
|
مردوں کے ٹریپل جمپ
|
حوالدار سرویش کوشارے
|
مردوں کے ہائی جمپ
|
سی پی او (محمد انس یحیٰ
|
4x 400 میٹر مردوں کا ریلے
|
پی او (جی ڈبلیو) محمد اجمل
|
4x 400 میٹر مردوں کا ریلے
|
صوبیدار سنتوش کمار تملاراسن
|
4x 400 میٹر مردوں کا ریلے
|
جے ڈبلیو میجو چاکو کورین
|
4x 400 میٹر مردوں کا ریلے
|
باکسنگ
|
صوبیدار امیت پنگھل
|
مردوں کا فلائی ویٹ
|
|
حوالدار جیسمین لمبوریا
|
خواتین کی فیدرویٹ
|
ہاکی
|
سی پی او جگراج سنگھ
|
مردوں کی ہاکی ریزرو
|
روئنگ
|
ایس پی آر بلراج پنور
|
مکس (مینس سنگل اسکل)
|
کشتی رانی
|
صوبیدار وشنو سروانن
|
مردوں کی ون پرسن ڈینگی
|
شوٹنگ
|
نائب صوبیدار سندیپ سنگھ
|
10 میٹر ایر رائفل
|
ٹینس
|
نائب صوبیدار شری رام بالاجی
|
مینس ڈبل
|
کشتی
|
سی پی او ریتیکا ہڈا
|
خواتین کی76 کلو گرام (فری اسٹائل)
|
24 کھلاڑیوں کے علاوہ پانچ حکام بھی اولمپکس میں حصہ لینے کے لیے پیرس جا رہے ہیں۔ تفصیلات درج ذیل ہیں:
کھیل
|
نام
|
ذمہ داری
|
باکسنگ
|
لیفٹیننٹ کرنل کبیلن سائی اشوک
|
ریفری اور جج
|
باکسنگ
|
صوبیدار سی اے کٹپا
|
کوچ
|
تیر اندازی
|
صوبیدار سونم ٹیشیرنگ بھوٹیا
|
کوچ
|
کشتی رانی
|
حوالدار سی ایس دیلائی
|
ٹکنیکل آفشیل
|
کشتی رانی
|
نائک پی وی شرد
|
فیزیو
|
پیرس اولمپکس میں حاضر سروس اہلکاروں کی شرکت مسلح افواج کے کھیلوں کی عمدگی کو فروغ دینے اور ایتھلیٹک کے کلچر کو فروغ دینے کے عزم کو واضح کرتی ہے، جبکہ ملک بھر میں کھیلوں کے شعور کو بڑھاتی ہے۔ جیسا کہ ملک ان کھلاڑیوں کی کارکردگی کا مشاہدہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ ملک ہر شریک ہونے والے کھلاڑیوں کے لیے نیک تمناؤں اور غیر متزلزل حمایت کے لیے متحد ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ت ع(
8484
(Release ID: 2034599)
Visitor Counter : 79