کامرس اور صنعت کی وزارتہ

گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس ( جی ای ایمس  ) کے ای لرننگ  تربیتی کورسز  ، اب 12 سرکاری زبانوں میں دستیاب ہیں

Posted On: 19 JUL 2024 1:58PM by PIB Delhi

اس سال کے اوائل  سے شروع کیا گیا، نیا گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس ( جی ای ایم ) لرننگ مینجمنٹ سسٹم  ، حکومت کی طرف سے  شروع کیا جانے والا ایک  ایسا اہم حل ہے  ، جو کثیر لسانی انٹرفیس اور  ایس سی او  آرایم  کے مطابق انٹرایکٹو ای لرننگ کورسز تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ جی ای ایم نے اپنا انٹرایکٹو اور کثیر لسانی  ایل ایم ایس  چھ اضافی سرکاری زبانوں میں متعارف کرایا ہے    ۔ استعمال کرنے والوں کے لیے سازگار   یہ لرننگ پلیٹ فارم  ، اب ہندوستان کی کل  12  سرکاری زبانوں میں  دستیاب ہے۔

ای لرننگ کے تربیتی کورس  ، اب 12  سرکاری زبانوں - آسامی، بنگالی، انگریزی، گجراتی، ہندی، کنڑ، ملیالم، مراٹھی، اڑیہ، پنجابی، تمل اور تیلگو میں دستیاب ہیں  اور  استعمال کرنے والوں کی متنوع ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ ساز گار انٹرفیس  مخصوص  لائبریریوں  اور  پیش رفت  سے باخبر رہنے والے ڈیش بورڈ کے ساتھ استعمال کنندہ کو بہتر تجربہ فراہم کرتا ہے۔

ایل ایم ایس   استعمال کنندہ کو سیکھنے  کی پیش رفت کے عمل اور قابل قدر سرٹیفیکیشن کے ساتھ بااختیار بنانے کے لیے چار سطحی  بائر  سرٹیفیکیشن پروگرام پیش کرتا ہے۔  اس کے علاوہ ، مذکورہ پلیٹ فارم خریداروں اور فروخت کنندگان کو زیادہ سے زیادہ کارکردگی کو موضوع یا سرٹیفیکیشن کی سطح کے لحاظ سے سیکھنے کی راہ منتخب کرنے  کا موقع فراہم کرتا ہے۔

’’ تمام سرکاری ایجنسیوں کی طرف سے حصولی کے لیے  جی ای ایم  کے استعمال پر زور دینے کے ساتھ، یہ ضروری تھا کہ  متعلقہ فریقوں کو سیکھنے کے مناسب راستے فراہم کیے جائیں تاکہ وہ پالیسیوں،   کام کاج سے متعلق سرگرمیوں کو سمجھیں  اور آسانی کے ساتھ پورٹل  کا استعمال کر سکیں ۔ جی ای ایم کے سی ای او  جناب پرشانت کمار سنگھ نے    بتایا کہ   اس نظریے کے ساتھ، انٹرایکٹو اور کثیر لسانی  ایل ایم ایس  کو 12 سرکاری زبانوں میں متعارف کرایا گیا ہے ۔ ‘‘

’’ کثیر لسانی  طور پر سیکھنے کا عمل پیچیدہ عوامی خریداری کے عمل کی بہتر تفہیم کو یقینی بناتا ہے  اور ساتھ ہی ساتھ   ریاستی/مقامی حکومت کے خریداروں کے ساتھ ساتھ پورے ہندوستان میں آخری  شخص تک بیچنے والوں کے درمیان  جی ای ایم  پورٹل کو اپنانے کو متحرک کرتا ہے۔ چار ماہ  پہلے  اس کے آغاز کے بعد سے،  جی ای ایم ایل ایم ایس   کے   استعمال کنندگان   کے رجسٹریشن میں 32 گنا اضافہ  ہوا ہے  ، جس میں 4000 سے زیادہ  استعمال کنندگان    نے مختلف کورسز میں داخلہ لیا ہے۔ جناب سنگھ نے مزید بتایا کہ اس عرصے میں 600 سے زیادہ  بائر   سرٹیفکیٹس بھی جاری کیے گئے ہیں ۔ ‘‘

جی ای ایم  کے  استعمال کنندگان کے لیے تربیت اور صلاحیت  سازی کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے،  مذکورہ پلیٹ فارم بین الاقوامی  طور پر سیکھنے اور ترقی کے معیارات کے  عین مطابق ہے۔ اس کے ساتھ ہی، یہ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں متنوع زبان کی آبادی  کی ضرورت کو  بھی مؤثر طریقے سے پورا کرتا ہے۔

اسے حکومت کے خریداروں، فروخت کنندگان/ خدمات فراہم کرنے والوں اور تمام  جی ای ایم   استعمال کنند گان کے لیے احتیاط سے ڈیزائن  کیا گیا ہے ۔  تمام نئے تربیتی کورسز کا مقصد شرکاء کی مخصوص ضروریات اور  ہنر کی سطح کو پورا کرنا ہے،  جس سے وہ  اپنی رفتار سے  جی ای ایم ماحولیاتی نظام کو   استعمال کرنے اور سمجھنے  میں مدد  حاصل کر سکیں ۔ جی ای ایمس   ایل ایم ایس  پلیٹ فارم گورنمنٹ لرننگ اور  صلاحیت سازی  کے پلیٹ فارمز کے لیے ایک نیا اشاریہ  طے  کرتا ہے۔ متعامل، کثیر لسانی کورس  ، اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ تمام  استعمال کنندگان ، مقام یا زبان کی مہارت سے قطع نظر، جی ای ایم  کے مؤثر طریقے سے   استعمال  کے لیے درکار مہارت حاصل کر سکتے ہیں۔

ایک پرکشش اور کثیر لسانی سیکھنے کا تجربہ  فراہم  کر کے،  جی ای ایم  نہ صرف اپنے  استعمال کنند گان کی مدد کر رہا ہے بلکہ اعتماد  میں اضافہ کر  رہا ہے اور  اسے وسیع   طور پر اپنانے کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔

 

 ش ح۔  ش  م     - ع ا

U.No. 8442



(Release ID: 2034341) Visitor Counter : 11